پان کارڈ کیلئے اصل دستاویزات کی پیشکشی ضروری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

پان کارڈ کیلئے اصل دستاویزات کی پیشکشی ضروری

مستقل اکاؤنٹ نمبر (PAN)کے لیے درخواست دینے والوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ درخواست کی پیشکش کے وقت اپنی شناخت ، پتہ اور تاریخ پیدائش کی تصدیق کے لیے بطور ثبوت ، اصل دستاویزات پیش کریں۔ وزرات فینانس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی اے این الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں 3فروری 2014سے تبدیلی عمل میں آئے گی۔ جب درخواست دہندگان پی اے این مراکز پر درخواستیں پیش کریں گے تب شناخت ، پتہ اور تاریخ پیدائش کے ثبوت کے نقول کو جو درخواست فارموں کے ساتھ منسلک رہیں گی، اصل دستاویزات کے بالمقابل چیک کیا جائے گا۔ اس تصدیق /جانچ کے بعد اصل دستاویزات ، درخواست دہند گان کو واپس کردی جائیں گی۔ ایک درخواست دہندہ، پی اے این کے فیلیٹیشین سنٹر پر 85روپے فیس اور سروس ٹیکس ادا کرتے ہوئے پان کارڈ حاصل کرسکتا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ پی اے این ، 10ہندسوں پر مبنی ایک نمبر ہے جو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ایک لیمنیٹیڈ کارڈ کی شکل میں جاری کیا جاجاتا ہے ۔

PAN to be issued only after checking original documents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں