سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ - سوامی اسیمانند کے خلاف غداری و قتل کے الزامات طے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ - سوامی اسیمانند کے خلاف غداری و قتل کے الزامات طے

Hindu-activist-Swami-Aseemanand
سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے7سال بعدآج ایک مقامی عدالت نے ہندودہشت گردسوامی اسیمانندکے خلاف قتل،بغاوت اوردیگرالزامات وضع کئے اورمقدمہ کے آغازکی راہ ہموارکی۔ایڈیشنل سیشنس جج گرویندرگورنے اسیماننداوراس کے تین ساتھیوں کمل چاند،راجندرچودھری اورلوکیش شرما کے خلاف الزامات وضع کئے۔اس موقع پرچارملزمین عدالت میں موجودتھے۔اس کیس کی چارج شیٹ2011میں داخل کی گئی تھی۔ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ120(مجرمانہ سازش)مع دفعہ302(قتل)،307(اقدام قتل)324(دانستہ طورپرخطرناک طریقہ سے نقصان پہنچانا)،327(اتلاف جائیداد)اور124A(بغاوت)کے بشمول18جرائم کے ارتکاب کی دفعات کااتلاف کیاگیا۔انہیں ریلوے قانون،قانون دھماکہ مادہ،قانون تحفظ اتلاف عوامی جائیداداورقانون(انسداد)غیرقانونی سرگرمیاں کے تحت بھی مقدمے کاسامناکرناپڑے گا۔کیس کی سماعت24اور25فروری کومقررکی گئی ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس میں18فروری2007کو2سوٹ کیس بم دھماکے ہوئے جس میں68افرادہلاک ہوگئے۔ان میں بیشترپاکستانی تھے۔این آئی اے30دسمبر2010کودعوی کیاکہ دھماکوں میں اسیمانندکے سرغنہ ہونے کاایجنسی کے پاس ٹھوس ثبوت موجودتھے۔این آئی اے نے گذشتہ سال جون میں ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔این آئی اے نے بتایاکہ سندیپ ڈانگے،رام جی اورلوکیش شرماکے علاوہ ہندوانتہاپسندتنظیم سے جڑے دیگرملزمین سنیل جوشی کی قیادت میں نہ صرف آئی ای ڈی کے لئے خام دھماکو مادہ حاصل کرنے میں اہم رول رکھتے ہیں بلکہ انہوں نے اس کے ذریعہ بم تیارکئے اورمقررہ نشانوں پررکھتے ہوئے دھماکے کئے۔سمجھوتہ میں ہوئے دھماکے کے بیشترمہلوکین پاکستانی تھے۔اسیماننداورلوکیش کمارشرما پرملک میں کئی دیگر بم دھماکوں میں ملوث ہونے کاالزام ہے جن میں درگاہ اجمیرکادھماکہ بھی شامل ہے جس میں3افرداہلاک اور15دیگرزخمی ہوگئے تھے۔مکہ مسجدحیدرآبادکے بم دھماکوں کے سازشی بھی ان ہی ملزمین کوبتایاگیاہے۔

Samjhauta blast case: Aseemanand, 3 others formally charged

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں