پاکستان - بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

پاکستان - بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک

پشاور/اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں پیش آئے تشددکے تین مختلف واقعات میں13پاکستانی پولیس ملازمین اورایک بچہ سمیت15افردہلاک ہوگئے۔پاکستان کے صوبہ خیبرپختون خواکے ضلع چارسدہ میں پولیوٹیموں کی حفاظت پرمامورپولیس ویان پربم حملہ کیاگیا،جس میں6پولیس عہدیداروں کے بشمول7افرادہلاک اور4زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ حملہ آج صبح چارسدہ میں سرڈھیری کے مقام پربازارکے علاقے میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق عہدیدارپولیوٹیموں کوسکیورٹی دینے کے لیے ایک ویان میں ڈیوٹی پرجارہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب ایک ریموٹ کنٹرول بم کادھماکہ کیاگیااورپولیس ویان اس کی زدمیں آگئی۔مرنے والوں میں6پولیس ملازمین اورایک بچہ شامل ہے۔دھماکے میں پولیس ویان مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔زخمیوں کوچارسدہ سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،تاہم اس حملے میں پولیوٹیموں کاکوئی کارکن ہلاک یازخمی نہیں ہوا۔پاکستان بھرمیں پیرکوپولیومہم کاآغازہوا۔خیبرپختونخواکے3اضلاع پشاور،ہری پوراورچترال میں بعض وجوہات کی بناپرپولیومہم کوموخرکردیاگیاہے۔منگل کوکراچی میں پولیوورکروں پرحملے میں2خواتین سمیت3افرادہلاک ہوگئے تھے۔پولیس افسرکاکہناتھاکہ دھماکے کے بعدعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ جائے وقوعہ کے اردگردعلاقوں سے کچھ مشتبہ افرادکوبھی حراست میں لیاگیاہے۔خیال رہے کہ ضلع چارسدہ میں پچھلے دودنوں میں یہ تیسرابم حملہ ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کادوسرے بڑااواقعہ آج صوبہ بلوچستان میں پیش آیا،جہاں لیویزعہدیدارایک سائیکل سوارغیرملکی سیاح کی حفاظت پر مامورتھے۔اس واقع میں شارسدہ کی طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعدادسات ہے تاہم مرنے والوں میں ایک حملہ آوربھی شامل ہے۔کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Pakistan - Bomb blasts killed 15 people

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں