امریکہ - شمال مشرقی علاقوں میں زبردست برفباری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

امریکہ - شمال مشرقی علاقوں میں زبردست برفباری

امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں زبردست برفباری
واشنگٹن
( آئی اے این ایس )
امریکہ کے بیشتر شمال مشرقی علاقے آج بر فیلے طوفان سے زبردست طور پر متاثر رہے جس کے سبب 2ہزار بین الاقوامی پروازوں میں یاتو تا خیر ہوئی یا پھر انہیں یکسر منسوخ کرنا پڑا۔ قومی ادارہ موسمی خدمات کے حوالہ سے ژنہوا نیوز ایجنسی نے بتا یا کہ برفیلے طوفان کے نتیجہ میں اوسط درجہ کی برفباری ہوسکتی ہے اور سڑکوں پر ا س کی دبیز چادریں بچھ سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آئے گی۔ چہار شنبہ کی شام تک برفانی طوفان تھم جانے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ وضاحت بھی کی کہ زیادہ سے زیادہ 30سنٹی میٹر برفباری ہوسکتی ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں 5ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔ محکمہ نے یہ انتباہ دیا کہ رواں ہفتہ کے دوران بعض علاقوں میں برفباری کے علاوہ گریٹ لیکس اور وسطی مغربی علاقے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ برفانی طوفان شروع ہونے قبل نیو جرسی، ورجینیا، پنسولوانیہ اور واشنگٹن ڈی سی میں بیشتر اسکولس بند کردئیے گئے تھے۔ اگر صورتحال اسی انداز سے برقرار رہی تو طلباء کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسکولس بند کردئیے جائیں گے۔ پیر کے روز یوم مارٹن لوتھر جونیر کی تعطیل ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین کو ایک دن کی زائد تعطیل دی گئی اور انہیں گھر سے باہر قدم نہ نکالنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ امریکی معیارات کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں قبل از وقت برفباری سے مقامی باشندے صعوبتوں کے شکار اور دشواریوں سے دوچار ہیں۔ جب کہ سڑک اور فضائی ٹریفک خدمات بھی متاثر ہورہی ہیں۔ اے ایف پی کے بمو جب سخت اور ریڑھ میں سرایت کرجانے والی سردی کی لہر اب واشنگٹن سے نیو انگلینڈ تک پھیل چکی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں برف کی 14انچ دبیز چادر پھیل جانے کا اندیشہ ہے۔ شہر کے نئے میئر بل دی بلا سیو نے مقامی باشندوں کو برف سے سڑکوں کے پاک نہ ہونے تک گھر سے باہر قدم نہ نکالنے کا مشورہ دیا۔ شگا گو ٹریبون نے بتا یا کہ شہر میں درجہ حرارت منفی 28ڈگری سلسیس مندرج ہوا۔ شہر کی خاموش سڑکوں پر 32کیلو میٹر فی گھنٹی کی رفتار سے سرد اور تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ خلاڈ یفیا انٹر نیشنل ایرپورٹ پر برف کی 11انچ دبیز چادر پھیل چکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں معمول سے 10تا 25ڈگری سلسئیس کی کمی کا انتباہ دیا ہے۔
US east coast hit with heavy snow and bitter cold

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں