پدماوبھوشن - پدمابھوشن اور پدماشری کیلیے مختلف شعبہ جات کی شخصیات منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-26

پدماوبھوشن - پدمابھوشن اور پدماشری کیلیے مختلف شعبہ جات کی شخصیات منتخب

ممتاز سائنسدان آر اے مشیلکر اور یوگا گروبی کے ایس آئینگر کو آج ملک کے دوسرے بڑے سیویلین اعزاز پدومابھوشن کے لئے منتخب کیا گیا جب کہ فلم اداکارکمل ہاسن ، رائٹر رسکن ہانڈ اور آنجہانی چیف جسٹس جے ایس ورما کو پدما بھوشن کے لئے چنا کیا گیا ۔ قومی بیا ڈمنٹن کوچ پی گوپی چند ،ٹینس کھلاڑی لینڈر پیس ،رائٹرنیتا دیسائی ،ٹمل گیت کارورائٹر وائیر امتھوکوپدما بھوشن کے لئے منتخب کیا گیا جب کہ کرکٹر یوراج سنگھ فلم اداکارپریش راول ،ودیا بالن اور حیدرآبادی تھیٹر شخصیت محمد علی بیگ پدما شری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ مجموعی طور پر حکومت نے 127پدم ایوارڈس کا اعلان کیا ۔ کرکٹرسچن تنڈولکر اور ممتاز سائنسدان سی این آر راؤ کو پہلے ہی دو ماہ قبل ملک کے اعلی ترین سیویلین اعزاز بھارت رتن کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ آج اعلان کردہ فہرست میں 2پدمابھوشن ،24پدمابھوشن اور 101پدما شری ایوارڈ یا فتگان کے نام شامل ہیں ،ان میں 27خواتین اور 7غیر ملکی بشمول غیر مقیم ہندوستانی نژادافراد شامل ہیں ۔ تین ایوارڈ بعد ازمرگ زمرے میں دئیے گئے جن میں تو ہم پرستی کے خلاف مہم چلانے والے این اے دھابولکر بھی شامل ہیں جنھیں گزشتہ سال پونے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ پدم شری ایوارڈ یا فتگان میں مرکزی وزیر شرد پوار کے بھائی پرتاب گوئندراؤ پوار شامل ہیں جو ایک میڈیا گروپ کے سربراہ ہیں ۔ کلاسیکل گلوکار ہ بیگم پروین سلطانہ کو باوقار پدمابھوشن ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔ امریکہ میں مقین ڈاکٹر ورائٹر سدھارتھ مکرجی ،دہلی اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے بانی راجشن گروور، لکھنؤ کے مشہور نیورولوجسٹ سنیل پردھان پدم ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹروں میں شامل ہیں ۔ اس دوران آروشی ہیمراج اور دوسرے بعض اہم معاملات کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی آفیسر س یوم جمہوریہ کے موقع پر منتخب 27مڈل یا فتگان میں شامل ہیں ۔

اعتماد نیوز کے بموجب حیدرآباد میں تھیٹر کا احیاء کرنے والے اور قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے شریک بانی محمد علی بیگ نے انھیں مرکزی حکومت کی جانب سے پدم شری ایوارڈ دینے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس ایوارڈ کو ان کے مرحوم والد اور دیگر ارکان خاندان کی کاوشوں کا صلہ قرار دیا ہے ۔ پدم شری ایوارڈ دئیے جانے کی اطلاع پر محمد علی بیگ نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک ہے ۔ اس ایوراڈ کے ذریعہ ان کے خاندان کی کئی دہوں سے جاری خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو ان کے والد قادر علی بیگ مرحوم کے نام معنون کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایوراڈ کے بھائی معین علی بیگ کی خدمات کا بھی صلہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ حیدرآبادی تھیٹر اور اس کے احیاء کے لئے ان کی تحریک کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے ۔ محمد علی بیگ نے کہا کہ ایوارڈ کی اطلاع پر ملنے پر انھوں نے سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور اپنی ماں کے قدم چومے ۔

Kamal Haasan, Ruskin Bond among 127 Padma awardees this year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں