اتر پردیش کے سیاست داں بی۔جے۔پی میں شمولیت کے لیے بےچین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

اتر پردیش کے سیاست داں بی۔جے۔پی میں شمولیت کے لیے بےچین

چاراسمبلی ابتخابات میں بی جے پی کی اچھی کارکردگی سبب جس سے مودی کے اعلان"کانگریس مکت بھارت"کی توثیق ہوگئی،اترپردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی سیاسی لیڈروں کے لیے پرکشش بن گئی ہے کیوں کہ کئی لیڈرپچھلے دروازے سے پارٹی میں شمولیت کی کوشش کررہے ہیں۔گزشتہ تین دنوں میں ان کی سرگرمیوں میں شدت پیداہوگئی ہے۔کئی لیڈروں نے اترپردیش کے بی جے پی انچارج امیت شاہ سے ملاقات کی جب کہ چندلیڈرمودی سے شخصی ملاقات کرنے بذریعہ طیارہ گاندھی نگرپہنچ رہے ہیں کیوں کہ دیگرتمام پارٹیوں کے لیڈروں کاایقان ہے کہ اترپردیش میں چلنے والی مودی کی لہرسے بی جے پی کولوک سبھا انتخابات میں بھرپورکامیابی ملے گی اوریوپی کی40سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔بی جے پی جنوری کے پہلے ہفتہ سے ہی لوک سبھا کے لیے امیدواروں کومنتخب کرناشروع کردے گی۔اترپردیش میں جس کی آبادی تقریبا20کروڑہے۔لوک سبھاکی80نشستیں ہیں۔سیاسی طورپرکہاجاتاہے کہ دہلی کاراستہ لکھنوسے ہوکرجاتاہے اوراس لیے سیاسی لیڈراپنی پارٹیوں کوخیربادکہہ کربی جے پی کارخ کررہے ہیں۔پارٹی کی قومی قیادت نے اس پیچیدہ مسئلے کوامیت شاہ پرچھوڑدیاہے کہ وہ مودی سے مشاورت کرکے اسے حل کریں۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کواس وقت خراب تجربے سے گزرناپڑاجب اس نے این آرایچ اسکام کے داغدبہوجن سماج پارٹی لیڈربابوسنگھ کشواہاکواس امید میں پارٹی میں شامل کیاکہ پسماندہ طبقات کی اکثریت پارٹی کوووٹ دے گی۔

Uttar Pradesh politicians anxious to join BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں