ہوڑہ کارپوریشن انتخابات میں تاریخی کامیابی - ترنمول کانگریس کا مئیر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

ہوڑہ کارپوریشن انتخابات میں تاریخی کامیابی - ترنمول کانگریس کا مئیر منتخب

ہوڑہ کارپوریشن کاساتواں سفرڈاکٹرراتھن چکرورتی کی سربراہی میں مکمل کرنے کیلئے سرت سدن ہال میں ایک تقریب منعقدہوئی۔ڈی ایم شوتھنجن داس نے تمام کونسلروں کوحلف رازداری دلایالیکن سی پی ایم کے کامیاب دونوں کونسلروں نے تقریب کابائیکاٹ کیاہے۔ترنمول کے ریاستی وزراوردیگرلیڈران اس موقع پرموجودتھے۔ہوڑہ کارپوریشن کے50میں42وارڈوں پرترنمول نے تاریخی کامیابی کے بعدوارڈ26کے ڈاکٹرراتھن چکرورتی کومےئرکوعہدہ دیاہے اوروارڈ41کے کونسلراربندو گوہاکوکارپوریشن کاچےئرمین بنایاگیا۔اس تقریب میں ایم پی سبرتوبخشی،کولکاتاکے مےئرشوبھن چٹرجی،شہری ترقیاتی وزیرفرہادحکیم اورہوڑہ ضلع ترنمول صدراروپ رائے جیسے سینئرترنمول لیڈروں کی موجودگی کے باوجودمےئران کونسل کے ممبران کی حلف رازداری نہیں کرائی گئی۔ترنمول کے موجودلیڈروں میں کسی نے بھی مےئران کونسل ممبران کے ناموں کااعلان نہیں کیالیکن غیرمصدقہ اطلاع کی بنیادپرایک مسلم خاتون کونسلرنسرین خاتون کوایم آئی سی بنائے جانے کی ہواگرم تھی۔ترنمول لیڈران ہوڑہ کی تیزرفتارترقی کے لئے ہوڑہ کارپوریشن کے موجودہ طریقہ کارمیں کئی تبدیلیاں لانے کی کوشش میں ہیں۔گزشتہ بورڈ میں5ایم ایم آئی سی اور5 بوروچےئرمین تھے لیکن اب اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔ڈپٹی مےئرکے طورپروارڈ6سے ترنمول کونسلربانی سنگھ رائے کانام لیاجارہاہے۔ہوڑہ کارپوریشن کے نئے بورڈ میں8سے10ایم آئی سی بنائے جاسکتے ہیں ممکنہ ایم آئی سی میں ساوتری ساؤ،گوتم چودھری،ببھاس ہاجرا،لکشمی سہانی اورانوپ چکرورتی عرف ڈاکوداشمالی ہوڑہ سے لئے جاسکتے ہیں جبکہ سنٹرل ہوڑہ سے ارون رائے چودھری ،براتن واس،ہیمانسکر،ملکہ رائے چودھری اورجنوبی ہوڑہ سے نسرین خاتون،تندرابوس وغیرہ ایم ایم آئی سی کی دوڑمیں شامل ہیں۔ترنمول کی اعلی قیادت ہوڑہ کی ترقی کے ساتھ آئندہ پارلیمنٹ الیکشن کوبھی نظرمیں رکھ کرفیصلہ کرسکتی ہے۔شہرکی ترقی کیلئے بورودفتروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔فی الحال ہوڑہ کارپوریشن کے5بورودفترہیں لیکن خبرگرم ہے کہ نوتشکیل بورڈ7بوروبنانے کاارادہ رکھتی ہے۔پہلے10وارڈ پرمشتمل بوروتھے ممکن ہے اب7-8کی تعدادکرکے بورو تشکیل دی جائے۔بوروچےئرمین کے طورپروارڈ16کے محمدرستم،وارڈ2کے رجت سرکار،وارڈ36کی زشمیمہ بانو،وارڈ44کے شیامل رائے اورکانگریس سے ترنمول میں آنے والی وارڈ23کی کونسلرموسمی گھوش ممکنہ چےئرمین میں شامل ہیں۔فی الحال ترنمول کی قیادت نہایت کشمکش میں ہے حلف برداری کی تقریب میں لیڈروں کی خاموشی اس کشمکش کوظاہر کررہی تھی۔مےئرراتھن چکرورتی نے ہال میں موجودسیکڑوں لوگوں کواپنی پہلی تقریرعوام کے نام نہ کرکے مایوس کیاوہیں عوام سے خطاب کرنے کوکہاگیالیکن وہ ٹال گئے۔وزیرشہری ترقیادت فرہادحکیم نے میڈیاسے کہاکہ ہوڑہ میں پینے کاصاف پانی،راستوں کی تعمیراورصفائی سب سے اہم مسئلہ ہے اس کام پرہی پہلے توجہ دی جائے گی۔تقریب میں حیدرعزیزصفوی،راجب بنرجی،اشوک گھوش،گلشن ملک،پولک رائے اوردیگرترنمول ایم ایل اے بھی موجودہ تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں