تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرنے کجریوال کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرنے کجریوال کا ارادہ

arvind-kejriwal
دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مسرور عام آدمی پارٹی نے تشکیل حکومت کیلئے کسی بھی سیاسی پارٹی سے تائید حاصل کرنے کا امکان مسترد کردیا ۔ پارٹی کے کنویزاروند کجریوال نے وسطی دہلی میں اپنے پارٹی دفتر کے باہر جمع حامیوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اسمبلی میں "تعمیری اپوزیشن "کا رول ادا کرے گی ۔ کجریوال نے 3میعاد سے چیف منسٹر کے عہدہ پر فائزشیلا ڈکشٹ کو25ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ انہوں نے نتائج کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ عوام نکل آئے ہیں اور ایک صاف ستھری اور ایمانداری سیاسی جماعت کو ووٹ دیا ہے ۔اس لئے یہ نتائج تاریخی حیثیت رکھتے ہیں ۔ یہ عام آدمی پارٹی کی نہیں بلکہ عوام کی کامیابی ہیں ۔ بیوروکریٹ سے سیاستدانوں بننے والے 45سالہ کجریوال نے حامیوں کی تالیوں کی گونج میں کہا "ہم تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کریں گے اور حکومت بنانے کسی پارٹی سے تائید طلب نہیں کریں گے"۔عام آدمی پارٹی کرپشن کے خلاف اناہزارے کی قیادت میں سیول سوسائٹی تحریک سے ایک سال قبل ہی سیاسی جماعت میں تبدیل ہوئی اور حیرت انگیز طور پر قومی سیاست کے مرکز دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندارکامیابی حاصل کرتے ہوئے 2قومی جماعتوں کانگریس اور بی جے پی کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔کجریوال نے کہا کہ نتائج کانگریس اور بی جے پی جیسی مستحکم سیاسی جماعتوں کیلئے ایک پیام ہے کہ انہیں سیاست کا طریقہ کار بدلنا ہوگا ۔ اگر انہوں نے تبدیلی نہیں لائی تو عوام انہیں اکھاڑ پھینیکیں گی ۔ عام آدمی پارٹی کے انتخابی ایجنڈہ میں جن لوک پال بل سیاسی غیر مرکوزیت کرپشن کا خاتمہ اور حق استراد تھا ۔ انکم ٹیکس کے سابق عہدیدار کجریوال دہلی میں اس وقت سرخیوں میں آنے لگے جب لوک پال مسئلہ پرانا ہزارے نے تحریک شروع کی ۔عام آدمی پارٹی نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ پارٹی دہلی تک محدود نہیں رہے گی ۔ پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ دہلی انتخابات کے بعد دہلی کے باہر بھی آپ ہمیں بڑے پیمانہ پر دیکھیں گے ہم لوک سبھا انتخابات میں قومی سطح پر حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

AAP to play the role of constructive opposition: Arvind Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں