دنیا کے ساتھ تعلقات کے بغیر ترقی ناممکن - حسن روحانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

دنیا کے ساتھ تعلقات کے بغیر ترقی ناممکن - حسن روحانی

تہران
(رائٹر)
ایران کے حسن روحانی نے کہاکہ افراط زرکی شرح کوکم کرنے اورترقی کی شرح میں اضافہ ان حکومت کی معاشی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ میں آج پہلابجٹ پیش کیا۔روحانی نے کہاکہ مجموعی گھریلوپیداوارپچھلے سال6فیصد رہی جب کہ افراط زرجب اگست میں انہوں نے عہدہ سنبھالاتھا44فیصدتھا۔انہوں نے صورتحال کوانتہائی تشویشناک قراردیا۔تجزیہ نگاروں کاکہناہے کہ افراط زرمیں اضافہ معاشی تحدیدات میں اضافہ اورسابق صدرمحموداحمدی نژادکے اقتدار میں بدانتظامی کی وجہ سے ہے۔روحانی نے تحدیدات کومعیشت کوکچلنے والی قراردیااوراحمدی نژادحکومت کوذمہ دارٹھہراتے ہوئے ان کی حکومت کی طرز کارگردگی کوتنقید کانشانہ بنایااورکہاکہ اسی وجہ سے افراط زراوربے روزگاری میں اضافہ ہواہے۔سرکاری ٹی وہ پراپنے خطاب میں روحانی نے کہاکہ مستقبل میں روزگارمعیشت کے لئے ہم مسئلہ ہے تاہم اب سب سے بڑا مسئلہ افراط ست نمٹنے کاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹھہراؤاورافراط زرپچھلے دو سال میں غیرمعمولی رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مارچ2014ء میں شروع ہونے والے سال کے دوران 66بلین ڈالرخرچ کئے جائیں گے اور یہ اوپن مارکٹ ایکسینج کے حساب سے طے کیاگیاہے۔احمدی نژادکا مجموعی طورپرمسودہ بجٹ اس سال کے لئے تقریبا2ہزاربلین ڈالرکاتھاتاہم مکمل بجٹ کبھی بھی منظورنہیں ہوا۔اگست کے دوران روحانی کے تحت کام کرنے والے عہدیداروں نے اشارہ دیاتھاکہ اخراجات کے منصوبوں میں بڑے پیمانہ پرکمی واقع ہوگی۔روحانی حکومت نے12ماہ کے بجٹ کوپیش کرنے جرات کی ہے اوریہ اقدام پرخطرہے۔حسن روحانی نے اشارہ دیاکہ سبسیڈی ادائیگی کے لئے نئے میکانزم پربہت جلدعمل ہوگا۔حسن روحانی نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ماہ نومبرمیں طے پانے والے معاہدہ کادفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اعتدال پسندی کی پالیسی جاری کھے گی۔انہوں نے ان خیالات کااظہارطلبہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے۔واضح رہے جون میں برسراقتدارآنے والے صدرحسن روحانی کوایرانی نیوکلیرپروگرام پر24نومبر کو ہونے والے ابتدائی معاہدے کے حوالے سے اپنے ملک کے قدامت پسندحلقوں کی تنقید کاسامناہے۔صدرروحانی کی حکومت کے کئے گئے معاہدے سے ایران پرمغربی ممالک کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں سے کسی حدتک راحت ملنے کاامکان پیداہوگیاہے۔ایرانی صدرنے طلبہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری سے روابط اورتعلقات کے بغیر اقتصای ترقی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔
Rohani pledges constructive interaction with world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں