4/دسمبر ممبئی ایس۔این۔بی (انصاری اعجاز احمد)
مہاراشٹر میں پاورلوم مالکان کورعایتی شرح پربجلی مہیاکیے جانے کافیصلہ اگلی کابینہ کی یعنی کے11دسمبر کے بعدکیاجانامتوقع ہے۔ایسی اطلاع آج یہاں باخبرذرائع نے دی اورکہاکہ اس ضمن میں کابینہ کی تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں بجلی کے داموں کولیکرروزیر ٹیکسٹائل نسیم خان اورکمیٹی کے سربراہ ووزیرصنعت نارائن رانے کے درمیان گرماگرم بحث بھی ہوئی جس کے بعدکمیٹی کی کارروائی ملتوی ہوگئی لیکن یہ طئے پایاکہ اگلی کابینہ کی میٹنگ سے قبل ذیلی کمیٹی اس ضمن میں حکومت کواپنی رپورٹ پیش کردے جس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیاجاسکے۔ذرائع کے مطابق نارائن رانے کی سربراہی میں مہاراشٹر الیکٹرک سٹی بورڈ(ایم ایس ای بی)کے مضافات کے باندرہ نامی علاقے میں واقع پرکاش گڑھ عمارت میں کمیٹی کے ممبران پرمشتمل کابینی وزراء کی میٹنگ کاانعقاد کیاگیاتھاجس کے دوران نسیم خان نے پاورلوم صنعت میں استعمال ہونے والی بجلی کے داموں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف زبردست احتجاج کیااورکہاکہ دم توڑتی ہوئی اس صنعت کواگررعایتی شرح پربجلی دستیاب نہیں کرائی گئی تو ریاست کے لاکھوں افرادبے روزگارہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق نسیم خان نے مطالبہ کیاکہ پاورلوم صنعت کوزیادہ سے زیادہ رعایتی شرح پربجلی دستیاب کرانے سے ہی اس صنعت کوبچایا جاسکتاہے۔نارائن رانے نے بھی اس موقع پرمختلف صنعتوں میں استعمال ہونے والی بجلی کے داموں کوکم کیے جانے کیلئے لائحہ عمل تیارکرنے کاحکم دیا۔ذرائع نے مزیدکہاکہ وزیرصنعت رانے نے محکمہ بجلی کے افسران کویہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے محکمہ کے خرچ میں تخفیف کریں اورپاورلوم سمیت دیگر صنعتوں میں سستی بجلی دستیاب کرنے کے منصوبہ جلدازجلداگلی کابینہ کی ہفتہ روزہ میٹنگ سے قبل ہی پیش کرے۔واضح رہے کہ بالخصوص پاورلوم سیکٹرکیلئے رعایتی بجلی کی شرح کے مطالبہ کولیکر گذشتہ کئی دنوں تک ممبئی کے قریب بھیونڈی نامی شہر میں پاورلوم بطوراحتجاج بندرکھے گئے تھے جبکہ ریاست کے پارچہ بافی شہرمالیگاؤں میں گذشتہ ۱۱/دنوں سے چکری بھوک ہڑتال جاری ہے۔ریاستی حکومت نے گذشتہ برس پاورلوم مالکان کورعایتی شرح ایک روپیہ اسی پیسہ فی یونٹ بجلی دینے کافیصلہ کیاتھالیکن اس پراب تک عمل نہیں کیاگیا۔گذشتہ برس سنتروں کے شہرناگپورمیں منعقدہ اسمبلی اجلاس میں سماجوادی پارٹی اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی،رشید طاہر مومن،مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل اوردیگرنے یہ معاملہ اٹھایاتھاجس کے بعدحکومت نے رعایتی شرح پربجلی دستیاب کرانے کااعلان کیاتھا۔subsidy on electricity rates expected for Powerloom sector
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں