ایراز لکھنؤ میڈیکل کالج کو ملک میں تیسرا مقام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

ایراز لکھنؤ میڈیکل کالج کو ملک میں تیسرا مقام

lucknow-medical-college
ایرازلکھنومیڈیکل کالج کاملک میں تیسرامقام حاصل کرنایوپی کے لیے وقارکی بات ہے۔اس کامیابی کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔یہ بات آج اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادونے ایراز لکھنومیدیکل کے یوم تاسیس تقریب میں کہی۔تقریب میں وزیراعلی نے ایم ڈی ،ایم ایس، ایم بی بی ایس،ڈپلومااورپیرامیڈیکل کے ہونہارطلباء کو میڈل دے کراعراز سے نوازا۔اس موقع پروزیراعلی نے میڈیکل سائنس کے شعبے میں تحقیق کوفروغ دئیے جانے پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیق اورتربیت کے توسط سے طلباکے علم کے معیارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ تحقیق اورنئی معلومات کاتبادلہ طبی تعلیم سے وابستہ اداروں کوعالمی سطح کابنانے میں مددگارومعاون ثابت ہوگا۔وزیراعلی نے روزنامہ آگ کے یداحمدابراہیم علوی کوبھی اعزازسے نوازا،جنہیں صحافت کے میدان میں اعلی کام انجام دینے کے لیے انڈین پریس کاؤنسل کی جانب سے گذشتہ دنوں قومی انعام سے سرفرازکیا گیاتھا۔اس موقع پروزیراعلی کوادارے کے ذریعہ وزیراعلی متاثرین امدای فنڈکے لیے5لاکھ روپئے کی رقم کاچیک بھی پیش کیاگیا۔مسٹریا دونے کہاکہ اپنے قیام کے بعد اس میڈیکل کالج نے کافی ترقی کی ہے۔اس کے لیے ادارے سے وابستہ تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔جوشخص محنت کرتاہے،وہ یقینی طورپرکامیاب ہوتاہے۔انہوں نے اعتمادظاہرکیاکہ یہاں کے طلبااورطالبات اپنی محنت اورلیافت سے کا میابی حاصل کریں گے اورملک،ریاست اورسماج کے خدمت انجام دیں گے۔میڈیکل کالج کونیورسٹی کادرجہ دئیے جانے کے مطالبہ کے سلسلے میں وزیراعلی نے کہاکہ ادارے کی جانب سے یونیورسٹی کے لیے ضروری تمام پیمانوں کو پورا کرنے کی صورت میں ریاستی حکومت اس سمت پورا تعاون کرے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سابقہ سماج وادی حکومت نے ریاست میں پرائیویٹ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں کے قیام کے لیے سبھی ضروری کارروائی کی۔ اس کے نتیجے میں ریاست کے مختلف علاقوں میں میڈیل اور انجینئرنگ کالجوں کا قیام ممکن ہوسکا۔ آج صورت حال یہ ہے کہ دیگر ریاستوں کے طلبا یہاں اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ پہلے اتر پردیش کے طلبا کو دوسری ریاستوں میں انجینئرنگ اور میڈیکل کی تعلیم کے لیے جانا پڑتا تھا۔ طبی تعلیم کے شعبے میں سماج وادی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا پچھلے ڈیڑھ برس کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیم کے لیے 500نشستوں کا اضافہ ہوا۔ قنوج، اعظم گڑھ، اور جالون میں تین نئے میڈیکل کالج شروع کئے گئے۔ ریاستی حکومت نے ضلع بدایوں اور جونپور میں گورنمنٹ میڈیکل کالج قایم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کمی دور کرنے کے لیے ریاستی حکومت کو شش کررہی ہے۔ اس سمت نجی شعبے کے ادارے بھی اہم تعاون دے سکتے ہیں۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر( بر گیڈئیر) ٹی۔ پربھاکر نے اپنے خطاب میں ادارے کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی مہمانوں کا خیر مقدم محترمہ فرزانہ مہدی نے کیا۔شکریہ ایرا ایجوکیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی کرنل ایس ایچ ایم رضوی نے ادا کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر سید سبط رضی، سابق وزیر ڈاکٹر اشوک باجپئی اور ڈاکٹر عمار رضوی ، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم جے پی شرما، وزیر اعلی کے مشیر آمود کمار، ایرا ایجوکیشن ٹرسٹ کے سکریٹری محسن علی خاں، خازن میثم علی خان سمیت دیگر معزز افراد بھی موجود تھے۔

Lucknow medical college got 3rd rank in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں