واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
ہندوستان اور چین مستقبل میں اہم امریکی حلیف ہوں گے ۔ خارجہ پالیسی ماہرین نے اس کا بر ملا اظہار کیا جبکہ اندرون ملک ایسے تجزیہ نگاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔جن کے نظریہ کے مطابق عالمی طاقتوں پر امریکی اثرات کم ہورہے ہیں اور عالمی سطح پر اس کا وقار بھی گھٹ رہاہے ۔ خارجہ پالیسی پر ایک مخصوص مکتب فکر کونسل آن فارن ریلیشن اور پیوریسرچ سنٹر کے مشترکہ سروے کے مطابق عالمی سرگرمیوں سے متعلق امریکہ کے ساتھ تعاون تاریخی سطح پر انتہائی کم ہے ۔ سروے میں شامل 52فیصد افراد نے خیال ظاہر کیا کہ امریکیہ کو بین ا لا قو امی سطح پر اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے ۔گذشتہ 50برسوں کے دوران ایسے خیالات ونظریات پیش کرنے والوں کی شرح میں حیر تناک اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک دہائی قبل ایسے نظریات کے ھامل افراد کی شرح صرف 30فیسد تھی ۔ 80فیصد افراد نے کہا کہ امریکہ کو بین الاقوامی مسائل کے بجائے داخلی مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ امریکی جغرافیائی سیاسی رول سے متعلق شہبات میں اضافہ کے دوران بیشتر امریکیوں کا خیال ہے کہ عالمی معشیت میں امریکی شراکت داری کے مقابلہ ایسے خطرات ہیچ ہیں ۔ہندوستان سے متعلق 46فیصد امریکیوں کے نظریات مثبت ہیں جبکہ 33فیصد افراد ہندوستان کے حق میں تھے اور 24فیصد افراد نے اس کی مخالفت کی تھی ۔ موجود سروے کے دوران مستقبل میں امریکی حلیفوں بکی اہمیت میں اضافہ سے متعلق سوال کے جواب میں 37فیصد افراد نے ہندوستان کے حق میں جبکہ 34فیصد افراد نے چین کے حق میں فیصلہ سنایا۔
India, China will become more important US allies: Survey
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں