شہباز شریف کا دورہ ہند - سرحد پار تجارت میں اضافہ کے لیے ہند کی خواہش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

شہباز شریف کا دورہ ہند - سرحد پار تجارت میں اضافہ کے لیے ہند کی خواہش

اسلام آباد
(آئی اے این ایس )
ہندوستان اور پاکستان کے بعض اہم مصالحت کنند گان نے اس بات کو ذہن نشین رکھتے ہوئے کہ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت کے لئے لگ بھگ 6ماہ باقی رہ گئے ہیں ۔ ایک اہم سفارتی پہل شروع کی ہے جس کا مقصد ہندوستان کی طرف سے چوٹی سطح کے دورہ کی ہموار کرنا ہے جس کاآغاز ،جمعہ 13دسمبر سے ہوگا ۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، ہندوستان کے ساتھ ڈپلومیسی کے لئے اپنے بھائی شہباز شریف (وزیر اعلی صوبہ پنجاب )کو ہندوستان بھیج رہے ہیں ۔ وہ (شہباز شریف ) پاکستان کے حکمراں مسلم لیگ کے نمبر دو قائد متصور ہوتے ہیں ۔ وہ بنیادی طور پر تو ایک وزیر تجارت کی حیثیت سے ہندوستان پہنچ رہے ہیں لیکن اپنے ساتھ ایک شاندار اور موثر ایجنڈہ بھی رکھتے ہیں ۔ تجزیہ نگاروں کا کہناہے اس قسم کی پہل کا آغاز ہندوستان کے وزیر تجارت آنند شرما کے اس اقدام سے ہوا کہ انہوں نے ہند ۔ پاک تجارت اور معاشی تعلقات کو ایک دیر پا جہت دینے پر غور کیا ۔ ممکن ہے کہ وزیر اعظم ہند ، مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں ۔ سابق ہائی کمشنر پاکستان شاہد ملک نے آنند شرما سے خیر سگالی ملاقات کی تھی جو ایک اہم اقدام متصورہوئی ۔ ایک پیام بھیجا گیا کہ دہلی سرحد تجارت میں اضافہ کی خواہاں ہے ۔ موجود تجارتی سطح 2بلین ڈالر ہے جبکہ اس میں اسلام آباد کا حصہ 600ملین ڈالر ہے ۔ سیاسی مصر ین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دورہ سے پاکستان اپنے معاشی حالات کو بہتر بنانا چاہتاہے ۔ 2014میں اس علاقہ (افغانستان) سے امریکی افواج کے تخلیہ کا پروگرام ہے ۔ گذشتہ پیر کو امریکی معتمد دفاع چک ہیگل نے کہا کہ اگر افغانستان میں متعین ناٹو فورسس کے لئے رکاوٹیں جاری رہیں تو خطرہ ہوگا ۔ جہاں تک تجارتی تعلقات کا معاملہ ہے ، ہندوستان نے پاکستان کو ایم ایف این \"سب سے پسندیدہ ملک کا موقف دے دیا ہے \"لیکن اسلام آباد کو ایم ایف این کے مذکورہ اردو ترجمہ کے سبب اس معاملہ میں پس وپیش ہے ۔ عام احساس یہ ہے کہ حکومت پاکستان فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وجہ عصری اصطلاح این ڈی اے (غیر امتیازی رسائی ) کو اختیار کرنے پر غور کررہی ہے لیکن یہ بھی ایک عجیب اختصار ہے یعنی این ڈی اے (نیشنل ڈیموکریٹک الائنس ) ہندوستان میں ماضی کے حکمراں اتحاد کا نام رہاہے ۔شہباز شریف کے دورہ میں ، لدھیانہ کادورہ بھی شامل ہے جہاں وہ کبڈی فائنل میاچ کا مشاہدہ کریں گے ۔ وہ نئی دہلی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے بھی ملاقات مثبت نتائج کی حامل ہوگی اور اس قبل جو دو غلط فہمیاں ہوئی تھیں ،ان کے ازالہ میں امکانی طور پر مددگار ہوگی ۔ ایک غلط فہمی گذشتہ ستمبر میں جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کے اجلاس کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی جب نواز شریف نے \"دیہاتی عورت \"کے الفاظ استعمال کئے تھے ۔ ایک اور غلط فہمی جاریہ ماہ کے اوائل میں اس وقت ہوئی جب نواز شریف نے کشمیر پر \"چوتھی جنگ\"کے بارے میں مبینہ طور پر اظہار خیال کیا تھا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ دونوں ہی فریقین ہی فر یقین باہمی تجارت میں اضافہ اور قیمتوں میں کمی چاہتے ہیں تاکہ دونوں ہی ممالک کے صارفین کو فائدہ ہو۔
Nawaz Sharif Sending Brother For Diplomacy With India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں