افغان صدر کا دورہ ہندوستان اثرانگیز ہونے کا یقین - اوباما انتظامیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

افغان صدر کا دورہ ہندوستان اثرانگیز ہونے کا یقین - اوباما انتظامیہ

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
افغان صدر حامد کرزئی امریکہ کے زیر دباؤ ہونے کے باوجود باہمی سیکیورٹی معاہدہ پر دستخط کرنے سے مسلسل انکار کررہے ہیں اور اس راہ میں خود کو مضبوط دیوار کی طرح کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم او باما انتظامیہ نے اب ہندوستان سے یہ امید وابستہ کر رکھی ہے کہ اس ملک کے اعلی قائدین کرزئی کو باہمی معاہدہ پر دستخط کی ترغیب دینے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ اوباما انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کے حوالہ سے انہوں نے یہ نظر یہ قائم کیا ہے کہ رواں ہفتہ کے او اخر میں کرزئی کا دورہ ہند انتہائی اہم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اہم ترین سبب یہ ہے کہ ہندوستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات نہایت خوشگوار ہیں ۔ علاوہ ازیں حامد کرزئی خود بھی قائدین کا احترام کرتے ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ گذشتہ ستمبر کے دوران وائٹ ہاوز میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات اور بات چیت میں اوباما نے شخصی طور پر اس سلسل ہ میں ان سے تعاون کی درخواست کی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات کے بعد قومی مشیر سلامتی شیوشنکر مینن نے اپنے امریکی ہم منصب سوسان رائس کے ساتھ علحدہ ملاقات کی تھی ۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ، دورہ کنندہ ہندوستانی معتمد خارجہ سجاتا سنگھ اور ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ ولیم برنس اور وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں اس مسئلہ پر دوبارہ بات چیت ضرور ہوئی ہوگی ۔ ذرائع نے یہ احساس ظاہر کرتے ہوئے تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ یہ بات ہنوز کسی کے بھی علم میں نہیں کہ امریکی اور افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک نے باہمی سیکیوریٹی معاہدہ پر دستخط کے لیے ہندوستان سے کس قسم کے تعاون کی خواہش کی جاررہی ہے ۔ جیمزڈاہنس نے سینٹر س کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے علاوہ افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک نے باہمی سیکیورٹی معاہدہ پر دستخط کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف نے بھی حامد کرزئی کو اس کی ترغیب دی ہوگی ۔ روسی صدرولاد یمیرپوٹین اور ان کے چینی ہم منصب نواز شریف ژی نے بھی اس کی تائید ضرور کی ہوگی ۔ ڈاہنس نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ نے افغاستان کے دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اس سلسلہ میں ربط قائم کر رکھا ہے ۔ حامد کرزئی نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا تھا اور اب وہ ہندوستان کے دورہ پر روانہ ہونے والے ہیں ۔ ہندوستانی قائدین کے ساتھ بات چیت کے بعد وہ تر کی کا رخ کرنے والے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ہم روس ، چین اور پاکستان کے نظریہ سے عالمی برادری یہ باور کرتی ہے کہ امریکی فوجی مستقل طور پر افغانستان میں مقیم نہیں رہیں گے ، البتہ ان کے قیام کو کچھ حد تک طول دیا جائے گا ۔ باہمی سیکیورٹی معاہدہ پر دستخط اس لیے بھی ضروری ہے کہ افغانستان کو70سے زیادہ ممالک کی جانب سے معاشی اور سیکیورٹی تعاون حاصل ہونے کی ضمانت ہے ۔
US hopes India will persuade Hamid Karzai to ink agreement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں