پاکستانی ٹی وی چینلوں پر ہندوستانی فلم و سیرئیلز کی نمائش ممنوع - لاہور ہائیکورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

پاکستانی ٹی وی چینلوں پر ہندوستانی فلم و سیرئیلز کی نمائش ممنوع - لاہور ہائیکورٹ

(پی ٹی آئی)
لاہورہائی کورٹ نے پاکستان کے ٹی وی چیانلوں پربالخصوص ہندوستانی مشمولات کی حامل فلموں۔سیریلس اورٹی وی پروگراموں کی اسکریننگ کوروک دیاہے۔اس سبب ان پروگراموں کے نمائش کنندگان اورناظرین میں برہمی اوردہشت پیداہوگئی ہے۔لاہورہائی کورٹ جج جسٹس خالدمحمددخان نے بیرونی مشمولات کی فلموں اورپروگراموں کی اسکریننگ کوروکتے ہوئے کل رولنگ دی کہ ہندوستانی فلموں اورٹی وی سیریلس کو،موجودہ باہمی تجارتی معاہدہ کے تحت\'\'منفی فہرست\'\'میں شامل کیاگیاہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ وفاقی حکومت اورپاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی،اس سلسلہ میں اپناتفصیلی جواب کل(12دسمبرکو)اس کیس کی سماعت کے موقع پرپیش کرے۔متنازعہ ٹی وی ٹاک شومیزبان مبشرلقمان کی ایک دوخواست پرجوگذشتہ ماہ داخل کی گئی تھی،عدالت نے مذکورہ حکم امتناع جاری کیا۔لقمان،ایک سابق فلم پروڈیوسرہیں جواپنے مخالف ہندموقف کے لئے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے استدلال پیش کیاتھاکہ پاکستانی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی فلموں اورٹی وی سیریلس کودرآمدکیاجارہاہے۔انہوں نے مزید دعوی کیاکہ پاکستانی قواعد کے تحت ایسی ہندوستانی فلموں اور ٹی وی سیریلس کو ،موجود باہمی تجارتی معاہدہ کے تحت \"منفی فہرست \"میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وفاتی حکومت اور پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی ، اس سلسلہ میں اپنا تفصیلی جواب کل (12دسمبر کو )اس کیس کی سماعت کے موقع پر پیش کرے ۔ متنازعہ ٹی وی ٹاک شومیزبان مبشرلقمان کی ایک درخواست پر جوگذشتہ ماہ داخل کی گئی تھی ، عدالت نے مذکورہ حکم امتناع جاری کیا ۔ لقمان ، ایک سابق فلم پر روڈیوسر ہیں جو اپنے مخالف ہند موقف کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے استدلال پیش کیا تھا کہ پاکستانی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی فلموں اور ٹی وی سیریلس کو در آمد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید دعوی کیا کہ پاکستانی قواعد کے تحت ایسی ہندوستانی فلمیں ۔ جن کی شوٹنگ کلیتا ہندوستان میں کی گئی ہے اور جن کا اسپانسر کوئی ہندوستانی ہے پاکستان میں نہیں دکھائی جاسکتیں ۔ لقمان کے وکیل نے بحث کے دوران کہا کہ حکومت نے ایک قانونی ریگولیٹری آرڈر(ایس آراو)جاری کردہ 2006کے تحت ہندوستانی اور دیگر بیرونی فلموں ونیز یریلس کی درآمد اور نمائش کی اجازت دی تھی ۔ \"منفی فہرست میں جو اشیاشامل ہیں ان کی تجارت ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نہیں ہوسکتی \"۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ عدالتی احکام کے باوجود کسی بھی پاکستانی چیانل نے بیرونی فلموں /پروگراموں بشمول ہندوستانی اور ترکی سیریلس کی اسکریننگ نہیں روکی ہے کیونکہ یہ سیر یلس ، پاکستان میں بے حد مقبول ہیں ۔ اسی دوران پاکستانی ناثرین اور فلم ڈسٹی بیوٹرس نے عدالت کے حکم پر اعتراض کیا ہے اور کہا کہ اس حکم سے فلمی صنعت پر اثر پڑے گا کیونکہ یہ صنعت ، درآمدات پر انحصارکرتی ہے تاکہ نئی ملٹی پلکس (تھیٹروں )میں ناظرین کے لئے ایسی فلموں کی نمائش کو یقینی بنایا جائے ۔ تاہم پاکستانی اداکارہپروڈیوسرس اور ہدایت کار ، ہندوستانی فلموں اور سیر یلس کی نمائش کے خلاف احتجاج کرتے آرہے ہیں ۔ ان کا دعوی ہے کہ ہندوستانی فلموں اور سیریلس کے سبب پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹی وی انڈسٹری متاثر ہورہی ہے ۔
Pakistani High Court Bans Screening of Indian Films, TV Shows

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں