راجستھان انتخابات میں پر امن پولنگ - 75 فیصد رائے دہی - 8 دسمبر کو گنتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

راجستھان انتخابات میں پر امن پولنگ - 75 فیصد رائے دہی - 8 دسمبر کو گنتی

rajasthan-polling
راجستھان بھرمیں اتوارکوتقریباڈھائی کروڑافراد نے نئی200رکنی اسمبلی کومنتخب کرنے کے لئے ووٹ ڈالا۔ریاست میں کانگریس اوربی جے پی کے درمیان دورخی مقابلہ ہے اوردونوں جماعتیں جیت کادعوی کررہی ہیں۔شام4بجے تک ریاست کے4کروڑکے منجملہ60فیصدرائے دہندوں نے اپنے حق رائے وہی سے استفادہ کیا۔جبکہ مجموعی ووٹنگ75فیصدریکارڈکی گئی۔اتوارکو199حلقوں میں رائے دہی ہوئی جہاں2087امیدوارمیدان میں ہیں۔چرومیں رائے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوارکی موت واقع ہوگئی۔رائے دہی بڑی حدتک پرامن رہی۔سیاسی کارکنوں میں جھڑپوں کے اکادکاواقعات پیش آئے۔بعض مقامات پرپولیس کوہوائی فائرنگ کرنی پڑی اورہجوم کومنتشرکرنے لاٹھی چارج کرناپڑا۔دوسہ،کیتری،سوائے مادھوپور،تھانہ غازی اوربعض دیگرمقامات پرجھڑپوں کی اطلاع ہے۔2008ء میں راجستھان میں رائے دہی کاتناسب66.25فیصدتھااس وقت کانگریس برسراقتدارآئی تھی۔چیف منسٹراشوک گیہلوٹ نے جوسب سے پہلے ووٹ ڈالنے والوں میں شامل تھے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کانگریس بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدارپرلوٹے گی انہوں نے بی جے پی کے امیدواروزارت عظمی نریندرمودی کی جارحانہ انتخابی مہم کویہ کہتے ہوئے خارج کردیاکہ اس سے کوئی فرق پڑنے والانہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے راجستھان میں مودی کی لہریاعنصردکھائی نہیں دیا۔سابق چیف منسٹروبی جے پی کے ریاستی صدروسندھرارجے نے بھی اپنی پارٹی کی جیت کاایساہی دعوی کیا۔انہوں نے کہاکہ لوگ کانگریس سے ننگ آچکے ہیں اورترقی کیلئے بے قرارہیں۔مجھے پورایقین ہے کہ بی جے پی برسراقتدارآئے گی۔کانگریس اوربی جے پی نے تمام نشستوں پرامیدوارٹہرائے جبکہ مینابرادری کے قائدکیروڈی لال میناکی نیشنل پیپلز پارٹی نے150نشستوں پراوربی ایس پی نے100نشستوں پرالیکشن لڑاہے۔ریاست میں بی جے پی اورکانگریس کے درمیان اصل مقابلہ رہا۔موجودہ ایوان میں کانگریس کی نشستیں102اوربی جے پی کی79ہیں۔مایاوتی کی بی ایس پی اورمیناکی این پی پی دونوں بڑی جماعتوں کے ووٹ بینک میں دراڑڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔بی ایس پی نے2008ء کے الیکشن میں6نشستیں جیتی تھیں لیکن اس کے یہ تمام6ارکان بعدازاں کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔بعض مقامات پرالیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خراب ہوگئیں جنہیں فوری درست کرددیاگیا۔راجستھان میں ووٹوں کی گنتی دہلی،مدھیہ پردیش اورچھتیں گڑھ کے ساتھ8دسمبرہوگی۔مدھیہ پردیش اورچھتیں گڑھ میں رائے دہی گذشتہ ماہ ہوئی تھی جبکہ دہلی میں رائے دہی چہارشنبہ کوہوگی۔

Rajasthan polls: 75 percent voter turnout, highest ever in the state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں