ملک کے دو ایرپورٹس پر مکمل باڈی اسکینرس نصب کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

ملک کے دو ایرپورٹس پر مکمل باڈی اسکینرس نصب کرنے کا منصوبہ

full-body-scanner
ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا(اے اے آئی)بہت جلددوچھوٹے شہروں کے طیران گاہوں پر تجرباتی طورپرملی میٹر۔موجی ٹکنالوجی پر بنائے گئے باڈی اسکیانرس نصب کرے گا۔اے اے آئی سردست5خانگی اوردیگر125ایرپورٹ کے انتظامات کرتاہے لیکن کسی بھی ایرپورٹ پراتنااہم آلہ نصب نہیں ہے۔اے اے آئی کے ذرائع نے پی ٹی آئی کوبتایاکہ ہمیں امریکہ کے جی ایف کارپ سے دومکمل باڈی اسکانرس وصول ہوئے ہیں جنہیں دومختلف ایرپورٹ پرتجرباتی بنیادپرنصب کیاجائے گا۔یہ اسکیانرس مسافرین کے نجی معاملوں سے مفاہمت نہیں کرتا۔ذرائع نے کہاکہ ہم تمام ایرپورٹ پران مشینوں کونصب کرنے سے پہلے مسافرین کی رائے جانناچاہتے ہیں کہ وہ کسی حدتک رسائی کوبرداشت کریں گے۔تاہم ذرائع نے ان ایرپورٹ کانام نہیں بتایا جہاں یہ مشینیں نصب کی جائیں گی یاپھروقت بھی نہیں بتایا۔فی الوقت ایرپورٹس پرسیکوریٹی ایجنسیاں میٹل ڈکٹیٹرکے دروازے اوردستی اسکینرس استعمال کرتی ہیں۔

AAI plans to install full-body scanners at 2 airports in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں