پرانے شہر کی خبریں - old city news 27 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

پرانے شہر کی خبریں - old city news 27 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-27

ڈاکٹر زور نے اپنے ادبی سفر سے دکنی زبان کو نئی زندگی بخشی
سالارجنگ میوزیم میں ڈاکٹر زور تقریب سے پروفیسر محمد میاں اور ڈاکٹر ضیاء الدین شکیب کا خطاب
(پریس نوٹ)
ڈاکٹرزورنے اپنے35برس کے مختصرترین ادبی سفرمیں57سے زائدشاہکارکتابیں اور3500سے زائدمقالات کے ذریعہ دکنی زبان اوروادب کوایک نئی زندگی بخشی۔ان خیالات کااظہارڈاکٹر سیدتقی عابدی ممتازمحقق ادیب ونقادنے مولاناآزادکلب حیدرآبادکے زیراہتمام بہ تعاون ڈاکٹر زورفاؤنڈیشن وشعبہ اردومولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی سالارجنگ میوزیم حیدرآبادمیں منعقدہ پہلے ڈاکٹر زوریادگارلکچرکے دوران کیا۔شیخ الجامعہ مولاناآزادنیشنل اردونیونیورسٹی پروفیسرمحمدمیاں نے اپنے انتہائی پر مغزتوسیعی خطبہ میں ڈاکٹرزورکوایک بے مثال ادیب منفردلب ولہجہ کانقاداورایک عظیم مورخ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرزورنے مسیحائے دکنی زبان اورطبیب اردوکے علاوہ معلم اردوکی حیثیت سے بھی اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ڈاکٹرعابدی نے کہاکہ وہ ایک افسانہ نگاراورشاعر کے ساتھ ساتھ ماہرتعلیم بھی تھے۔انہوں نے اپنے ادبی کارناموں کے ساتھ ساتھ1931میں ادارہ ادبیات کے قیام اورماہنامہ سب رس کی اشاعت اورعالمی کل ہندکانگریس کے انعقادکے ذریعہ بھی اردوزبان وادب کی اہم خدمت انجام دی۔ڈاکٹرزورنے اردوکی بنیادی تعلیم کی بھی ٹھوس بنیادرکھی۔ڈاکٹرعابدی نے کہاکہ دکنی زبان پر وقت کی جمی ہوئی خاک کوہٹاکراس کی صحیح سناخت کے ذریعہ زورصاحب نے اردوزبان کی عمرمیں350برس کااضافہ کیا۔روح تنقیداورشہ یارے،کلیات محمد قلی قطب شاہ،لسانیات اورصوتیات اردوپران پرمغزتحقیقی کتابیں ڈاکٹرزورکی ابدی زندگی کی منہ بولتی تصویرہیں۔پروفیسرمحمدمیاں شیخ الجامعہ مولاناآزادنیشنل اردویونیوزسٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں ڈاکٹرعابدی کے توسیعی لکچرکووقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹرزورپرکئے جانے والے تحقیقی کاموں کے لئے ہرممکنہ تعاون کایقین دلایا۔ڈاکٹرزورکی صاجنرادی حال مقیم امریکہ تسنیم زوراور فرزندڈاکٹرسیدمحمد رفیع الدین قادری صدرنشین زورفاؤنڈیشن نے بھی اس پہلے یادگارلکچرمیں اپنے تاثرات پیش کئے۔نصرت ریحانہ آصف نے منظوم خراج پیش کیاجبکہ پروفیسرفاطمہ پروین،ڈاکٹرابوالکلام،ڈاکٹرعباس خان،حافظ محمدمنیر،علام محمدعبداللہ نے مہمانوں کونذرانہ گل پیش کئے۔کنونیرڈاکٹرمحمدشجاعت علی راشدبانی صدرمولاناآزادکلب وڈپٹی ڈائرکٹرسی پی ڈی یوایم ٹی مولاناآزاد نیشنل اردویونیورسٹی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اورڈاکٹراسلم پرویز،سی پی ڈی یوایم ٹی مانوکے کلمات تشکرپراس پہلے اوریادگارڈاکٹرزورلکچرکااختتام عمل میں آیا۔جس میں نائب شیخ الجامعہ مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی ڈاکٹرخواجہ ایم شاہد،پروفیسراکبرعلی خان وائس چانسلرتلنگانہ یونیورسٹی کے علاوہ معزمین شہرادباء،وشعراء محبان اردو اوراسکالرس کے علاوہ پرستاران ڈاکٹرزورکی بڑی تعدادشریک تھی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں