پرانے شہر کی خبریں - old city news 09 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

پرانے شہر کی خبریں - old city news 09 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-09

پریس نوٹ
کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منائے جانے والے جلسہ یوم رحمۃ اللعالمین و یوم صحابہ کے ضمن میں منعقد ہونے والے مقابلہ جات کا آغاز ہو چکا ہے۔ طلبا و طالبات کے لیے مضمون نویسی (تحریری) کے مقابلے بروز اتواز 15/ دسمبر کو دس بجے دن منعقد ہوں گے۔ تحریری مقابلے کے عنوانات یوں ہیں:
ہائی اسکول طلبا :
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق
جونئر کالج طلبا :
غزوات نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم)
ڈگری کالج طلبا :
صحابہ کا ایثار و قربانی

ہائی اسکول طالبات :
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا
جونئر کالج طالبات :
اسلام میں پردہ کی اہمیت
ڈگری کالج طالبات :
غزوات میں خواتین کا حصہ

مضمون لکھنے کے لیے 3 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ عبدالسلیم خان معتمد مقابلہ جات اور محمد ظہیر نائب معتمد نے طلبا و طالبات سے خواہش کی ہے کہ ایک دن قبل تک اپنے نام صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت یا فون نمبر 24755230 پر درج کرائیں۔
حیدرآباد و سکندرآباد میں مقابلے کے لیے جملہ 16 مراکز قائم کیے گئے ہیں ، جو حسب ذیل ہیں :
  1. صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت ، مدینہ منشن ، نارائن گوڑہ
  2. انوار العلوم کالج ، ملے پلی
  3. پرنسس شاہکار وومنس کالج ، پرانی حویلی
  4. گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ، قلعہ گولکنڈہ ، روبرو پولیس اسٹیشن گولکنڈہ
  5. المدینہ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی ، حکیم پیٹ ، ٹولی چوکی ، فون : 9985776703
  6. میسکو کالج آف فارمیسی ، مستعد پورہ
  7. گرلز ہائی اسکول ، ہمت پورہ
  8. گڈ فیتھ اسکول ، نزد رعیتو بازار ، فلک نما
  9. سلطان العلوم ہائی اسکول ، پھول باغ
  10. ڈان ہائی اسکول ، ملک پیٹ
  11. اسکالرس ہائی اسکول ، تالاب کٹہ
  12. میسکو گریڈز ہائی اسکول ، ملک پیٹ
  13. فیضان ہائی اسکول ، بوئن پلی ، سکندرآباد
  14. منصورہ پبلک اسکول ، بیگم پیٹ ، سکندرآباد
  15. نوری ہائی اسکول ، شاہ پور نگر ، جیدی مٹلہ
  16. ماؤنٹ مرسی ہائی اسکول ، ٹولی چوکی


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں