اے ٹی ایم سیکورٹی کا بوجھ صارفین پر - ہر ٹرانزکشن پر 6 روپے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

اے ٹی ایم سیکورٹی کا بوجھ صارفین پر - ہر ٹرانزکشن پر 6 روپے

جلد ہی اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا مہنگا ہونے والا ہے۔ بینکوں کی پالیسی ہے کہ وہ اے ٹی ایم سے ہر ایک ٹرانزکشن پر صارف سے 6روپے چارج کریں۔ دراصل کچھ ریاستی حکومتوں نے بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صارفین کے لیے اے ٹی ایم کے اندر سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ حال ہی میں بنگلور کے ایک اے ٹی ایم میں خاتون صارف کو لوٹے جانے اور ان پر جان لیوا حملے کے بعد ریاستی حکومتیں اے ٹی ایم صارفین کی حفاظت کے لیے بینکوں کو ہدایات دے چکی ہیں۔ ایسے میں سیکورٹی کو چاق و چوبند کرنے کے نام پر بینک 6روپے فی ٹرانزاکشن گاہکوں سے وصول کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ کرناٹک اور تمل ناڈو میں 24گھنٹے سیکورٹی گارڈز مہیا کرنے کیلئے ڈیڈ لائن فکس کردی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں بھی حکومت نے اے ٹی ایم کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کی ہدایت بینکو ں کو دے دی ہیں۔ ایک اے ٹی ایم میں سیکورٹی گارڈز کی تعداد بڑھانے پر بینکوں کے خرچ میں ہر ماہ 36ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی ، ای ۔ سرولانس سسٹم لاگو کرنے 15ہزار فی اے ٹی ایم خرچ آئے گا۔ بینکرس کا کہنا ہے کہ بڑھنے والے اخراجات اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں سے ہی وصول کیے جائینگے۔ اوسطا ایک اے ٹی ایم سے روزانہ 200ٹرانزکشن ہوتے ہیں۔ ایسے میں فی ٹرانذکشن ڈھائی سے 6روپے کا خرچ بڑھ جائے گا۔

Pay more for safety, banks may raise ATM cost by Rs 6 per transaction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں