عام انتخابات کے بعد اکثریتی حکومت قائم نہیں ہوگی - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-15

عام انتخابات کے بعد اکثریتی حکومت قائم نہیں ہوگی - چدمبرم

وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا ہے کہ ان کے خیال میں 2014ء کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک میں بھاری اکثریت والی حکومت قائم نہیں ہوگی لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ اپنی کمزوریوں پر قابو پانے ایک نقطہ انقلاب ہوگا۔ انہوں نے یہاں این ایس ای کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پرپیانل مباحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ہمیں انتخابات کا انتظار کرنا چاہے۔ مجھے یقین نہیں کہ انتخابات میں کوئی بھاری اکثریت رکھنے والی حکومت پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوگی۔ واضح رہے کہ آئندہ سال مئی تک عام انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ کانگریس کو جو مرکز میں یوپی اے حکومت کی قیادت کرتی ہے، 4 ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور دہلی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چدمبرم نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک جہموری ملک ہے اور تبدیلی کے دور سے گذر رہا ہے۔ گذشتہ 60 سال کے دوران یہ ہندوستان کی جمہوریت کا کمزور ترین لمحہ ہے۔ ہمارے اداروں کی حد سے زیادہ فالعیت کی وجہہ سے عاملہ کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اور پارلیمنٹ مکمل طورپر مفلوج ہوچکی ہے۔ ایک غلط خیال فروغ پارہا ہے کہ عدلیہ ہمارے مسائل کا حل تلاش کرسکتی ہے۔ میرے خیال میں حکومت کی تینوں شاخوں کے یکجا ہونے کی اصطلاح میں جو کہ ایک ضروری پیشگی شرط ہے، ہم ہندوستان کی تاریخ میں سب سے کمزور ترین لمحہ سے گذر رہے ہیں۔ ہمیں اس پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اور عدلیہ کو اسے تسلیم کرنا ہوگا۔ ایسے کوئی عدالتی معیارات نہیں ہیں جن کے تحت جج مسائل پر فیصلہ صادر کرسکتے ہیں۔ وہ صرف ایسے مسائل پر فیصلہ سناسکتے ہیں جو عدالتی معیارات پر پورے اترتے ہیں۔

2014 elections may not throw up government with solid majority - Finance Minister P Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں