انٹر یونیورسٹی مضمون نویسی مقابلہ - ٹیگور ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن اسکیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

انٹر یونیورسٹی مضمون نویسی مقابلہ - ٹیگور ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن اسکیم

ٹیگور ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن اسکیم ، شعبہ اردو ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے انٹر یو نیورسٹی /کالج مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا جارہاہے ۔
جس میں بی اے سے پی ایچ ڈی تک طلبا اور ریسرچ اسکالرز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ یا ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی کالج کے طلبا خواہ وہ کسی بھی شعبے کے ہوں ان مقابلوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔ مضمون نویسی مقابلہ اردو زبان میں ہوگا۔
موضوع : ٹیگور اور اقبال
زمرہ اول : ( برائے بی اے اور ایم اے )
زمرہ دوم : (برائے ایم فل اور پی ایچ ڈی )
انعامات کی تفصیل
پہلا انعام : دس ہزار روپے نقد، سند اور مومنٹو
دوسرا انعام : سات ہزار روپے نقد ، سند اور مومنٹو
تیسرا انعام : پانچ ہزار روپے نقد ، سند اور مومنٹو
دو خصوصی انعامات : دو ہزار روپے نقد اور سند
اصول و ضوابط :
1)۔ زمرہ اول کے شرکا3000( تین ہزار ) الفاظ اور زمرہ دوم کے شرکا 5000 (پانچ ہزار) الفاظ پر مشتمل اپنا مضمون تحریر فرمائیں۔
2)۔ہر زمرے میں انعامات الگ الگ دیے جائیں گے۔
3)۔ مضمون 31جنوری 2014تک کو آر ڈینٹر ٹیگور پروجیکٹ ، شعبہ اردو ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی 1100025کے دفتر میں بذریعہ ڈاک /کورئیر /دستی جمع کراسکتے ہیں۔
4)۔ مضمون کے پہلے صفحے پر اپنا نام ، مکمل پتہ ، فون نمبر اور ای میل آئی ڈی اردو انگریزی زبان میں ضرور لکھیں۔ مضمون کے صفحات پر اپنا نام یا کسی قسم کی شناخت درج کرنے سے پرہیز کریں ورنہ مضمون مقابلہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
5)۔مضمون کے ساتھ کالج /یونیورسٹی کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ صدر شعبہ/پرنسپل کے ذریعہ تصدیق شدہ خط اور یجنل صورت میں ضرور منسلک کریں۔
6)۔ جج صاحبان کا فیصلہ حتمی اور آخری ہوگا۔
7)۔ نتائج کا اعلان فروری 2104کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا اور تقسیم انعامات کی تقریب مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی۔
8)۔ بیرون دہلی کے اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کرنے والے طلبا کو بذریعہ AC 3rdآمد و رفت کا کرایہ دیا جائے گا اور قیام و طعام کے لیے جامعہ کے گیسٹ ہاؤس میں انتظام کیا جائے گا۔

inter-university essay writing competition jamia millia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں