اترپردیش اردو اکادمی کی تشکیل نو کے لیے عدالت کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

اترپردیش اردو اکادمی کی تشکیل نو کے لیے عدالت کی ہدایت

ہائی کورٹ کی لکھنوبنچ نے ریاستی حکومت کوحکم دیاہے کہ 6ہفتہ کے اندراترپردیش اردواکادمی کی نوتشکیل کریں۔فاصل بنچ نے اردواکاڈمی کی نوتشکیل میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیا۔یہ حکم چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑاورجسٹس ڈی کے اروڑہ کی دو رکنی بنچ نے ہائی کورٹ کے ایک وکیل فاروق احمد کی مفادعامہ کی رٹ پردیابطوردرخواست دہندہ کی حیثیت سے مفادعامہ کی رٹ پرکہاکہ1972میں ریاستی حکومت نے یوپی اردواکاڈمی کی تشکیل کرکے اردوکی ترقی کے لیے طلباء شعراء کی کتابیں اوردسری طرح کی امداد کے لیے تشکیل ہوئی تھی جس میں یوپی اردواکاڈمی کے صدراور نائب صدراور71ممبران پرمشتمل کمیٹی تھی جواس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نجوبی نبھارہی تھی لیکن2007میں مایاوتی حکومت نے 71ممبران سے گھٹاکرممبران کی تعداد43کردی موجودہ حکومت جو15مارچ2012کووجودمیں آئی تو16مارچ2012اس یوپی اردواکاڈمی کوتحلیل کردیااس کاجواب ریاستی حکومت کی جانب سے دیتے ہوئے کہاگیاکہ اس وقت پرنسپل سکریٹری زبان خودللت ورمایوپی اردواکاڈمی کے نائب صدرہیں اوراسی محکمے کے اردومترجمین کلرک ایس رضوان یوپی اردواکاڈمی کے سکریٹری ہیں،اس پر فاروق احمدنے کہاکہ یہ تقرریاں یوپی اردواکاڈمی کے اصول اورضابطہ کے خلاف ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں