دہلی اجتماعی عصمت ریزی کیس - نابالغ لڑکے پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

دہلی اجتماعی عصمت ریزی کیس - نابالغ لڑکے پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

سپریم کورٹ نے آج دہلی اجتماعی عصمت ریزی کیس کی مہلوک لڑکی کے والدین کی درخواست پرمرکزکونوٹس جاری کردی۔اس کیس کے نابالغ مجرم پرضابطہ فوجداری اورتعزیرات ہندکی دفعات کے تحت فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلانے کی گذارش کی گئی ہے۔جسٹس بی ایس چوہان اورجسٹس ایس اے بابڈے پرمشتمل بنچ نے مرکزی وزارت برائے بہبودی خواتین واطفال کوایک نوٹس جاری کی۔قبل ازیں درخواست گذاروں کے وکیل نے استدلال پیش کرتے ہوئے کہاکہ نابالغ مجرم نے بے بس وبے سہارالڑکی کے ساتھ سب سے زیادہ حشیانہ اوربہیمانہ سلوک کیا۔واضح رہے کہ اس لڑکی کوگذشتہ سال16دسمبرکی رات ایک چلتی بس میں اجتماعی عصمت ریزی اورجسمانی اذیت کانشانہ بنایاگیاتھا۔درخواست گذاروں نے یہ بھی استدلال پیش کیاکہ مجرم بلوغت کی عمرسے صرف6ماہ کم تھااوراگراس وحشی انسان کواصلاض خانہ میں تین سال گذارنے کی معمولی سی سزاکے ساتھ چھوڑدیاجائے تویہ انصاف کے ساتھ مذاق ہوگا۔دیگر4افرادکوساکیت کی ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے پہلے ہی سزائے موت سنادی ہے۔اس کیس کے ایک مجرم ڈرائیوررام سنگھ نے تہاڑجیل میں خودکشی کرلی ہے۔قبل ازیں بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی نے ایک درخواست مفادعامہ داخل کی تھی اوراس نابالغ لڑکے کے جرم کی سنگینی کے مدنظربلوغت کی عمرکے دوبارہ تعین کی استدعاکی تھی۔مہلوک لڑکی کے والدین نے سب سے زیادہ وحشیانہ وبہیمانہ سلوک کرنے پراس لڑکے کوسزائے موت دینے کامطالبہ کیاہے۔

Delhi gangrape: SC notice to Centre on PIL over juvenile case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں