چین خلائی معاملات میں ہندوستان سے تعاون کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

چین خلائی معاملات میں ہندوستان سے تعاون کا خواہاں

بیجنگ
(پی ٹی آئی )
چین جس نے آج چاند پر پہنچنے کیلئے اپنے مشن کو کامیابی سے شروع کیا ، ہندوستان کے ساتھ خلائی تعاون کیلئے دلچسپی کااظہار کیا ہے جیسا کہ نئی دہلی نے بھی حال ہی میں مریخ میں اپنا مشن بھیجا ہے ۔ چین کی جانب سے چاند کیلئے اپنے مشن کو کامیابی سے داغے جانے کے بعد ریاستی خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بیجنگ کے سائنسدان خلائی تعاون کے معاملہ میں دیگر ممالک بشمول اپنے قریبی پڑوسی ہندوستان کے سا تھ تعاون پر غور کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے چاند سے متعلق چینی پروگرام کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لی بینز ہینگ نے میدیا سے کہا کہ چین کے اس مشن کا مقصد کسی سے مقابلہ کرنانہیں ہے ، اس سلسلہ میں ہم کھلا ذہن رکھتے ہیں اور دیگر ممالک کے ساتھ تال میل کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم ترقیاتی پروگراموں کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل کے استعمال میں دیگر ممالک کے ساتھ ا شتراک کی امید رکھتے ہیں ۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر کی اطلاع کے مطابق چین نے اپنی خلائی حصولیابیوں میں ایک اور منزل طے کرتے ہوئے آج چاند کی سطح پر اترنے والا اپنا پہلا طیارہ لانچ کیا ۔ چینگ 3نامی اس جہاز کا لانچ شیچوانصوبہ کے شچینگ سٹیلائٹ لانچ سنٹر سے ہندوستانی وقت کے مطابق رات 11بجے کیا گیا ۔ یہ چین کا پہلا طیارہ ہے جوزمین سے کسی خلائی منزل پر اترے گا ۔ یہ دسمبر کے وسط میں چاندکی سطح پر پہنچے گا ۔ چین کے اس مشن کا مقصد چاند پر قدرتی وسائل کی تلاش اور اس کی سطح کا جغرافیائی مطالعہ ہے ۔ چین کے صدر ژی جن پنگ نے لانچنگ کے بعد کہا کہ وہ ملک کو خلائیطاقت کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ، اس مہم سے عوام میں ملک کی تکنیکی صالاحیت کااحساس پیداہواہے ۔
Pipped, China seeks space ties with India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں