100 سرکردہ عالمی مفکرین میں اروند کجریوال کا نام بھی شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

100 سرکردہ عالمی مفکرین میں اروند کجریوال کا نام بھی شامل

arvind-kejrival
خارجہ پالیسیْ میگزین کے 2013ء کے 100سرکردہ عالمی مفکرین میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی ) کے بانی اروند کجریوال کا نام بھی شامل ہے ۔ یہ فہرست ان افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے قابل لحاظ تبدیلی لائی اور ممکنہ حد تک پیشتر فت کررہے ہیں ۔ کار کنان ارواشی بٹالیا اور کوتیاکرشنن نے بھی فہرست میں جگہ حاصل کی ہے ۔ امریکی انٹلی جنس کا پردہ فاش کرنے والے ایڈورداسنوڈن سر فہرست ہیں ۔ میگزین نے کہا کہ 32واں مقام حاصل کرنے والے 45سالہ کجریوال ایک عالمی مفکر ہیں کیونکہ انہوں نے ہندوستانی دارالحکومت میں کرپشن ختم کرنے کے لئے ایک مہم کی قیادت کی اور ہندوستان کے بااثر افراد ان سے خوفزدہ ہیں ۔ میگزین نے کہا کہ کجریوال ایک انقلاب لانا چاہتے ہیں ۔ وہ نئی دہلی میں کرپشن ختم کرنے کے لئے ایک موثر مہم چلارہے ہیں ۔ انہوں نے شہریوں کی ضروریات پر حکومت کی توجہ دوبارہ مبذول کروائی ہے ۔ سنجیدہ تقار یر کے لئے مشہور کجریوال نے احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتالیں بھی کیں ۔ انہوں نے ہندوستان میں حکمران کانگریس پارٹی کی سر براہ سونیا گاندھی کے داماد سمیت چندطاقتور سیاسی قائدین کے خلاف کرپشن کے الزامات بھی عائد کئے ۔ 77ویں مقام پر موجود بٹالیا اور کرشنن نہ صرف سنجیدہ کار کنان ہیں بلکہ ہندوستان میں جنسی تشدد کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں ۔ فہرست میں شامل دیگر ہندوستانیوں میں حق صحت پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے آنندگرور، غیر منافع بخش تنظیم گیوڈائر یکٹری کے شریک بانی روہت وانچو، اسٹا نفورڈیونیورسٹی میں وبائی امراض کے ماہر سنجے باسواور سرمایہ کاروں کو فنڈس فراہم کرنے میں مدد دینے والے آن لائن پلیٹ فام کے شریک بانی انجیلسٹ شامل ہیں ۔ فہرست میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، روسی سدر لادیمر پوٹین ، روسی وزیر خارجہ سیر جی لاردف ، جاپانی وزیر اعظم شزوآبے ، ایران کے صدر حسن روحانی ، پوپ فرانس ،فیس بک کے ہانی مارک ذکر برگ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنرنوی پلے بھی شامل ہیں ۔

Arvind Kejriwal among Foreign Policy magazine's 100 global thinkers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں