8/دسمبر ممبئی آئی۔این۔این (چیتنا یرونکر)
دہلی میں 27سیٹوں پر کامیابی کے بعد عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے حوصلے کافی بلند ہیں اور اس نے مہاراشٹرا میں بھی دہلی جیسی کامیابی دہرانے کا عزم کیا ہے۔ اس کیلئے اس نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا کے ذریعے اس نے پہلے ہی مہم شروع کردی ہے جس میں وہ نوجوان کو اپنی جانب راغب کرنے پر توجہ دے گی، انہیں حاشیے پر رکھنے کے بجائے برا ہ راست الیکشن کی کارروائیوں میں شامل کرے گی اور صرف نوجوانوں سے متعلق چند مسائل پر انہیں توجہ دینے کی ہدایت دے گی۔ اتوار کو جیسے دہلی انتخابات میں ، آپ کے سر براہ اروند کیجریوال کے ذریعے شیلا دکشت کو 22ہزار ووٹوں سے شکست دینے کا اعلان ہوا، آزاد میدان میں پارٹی کے عہدیداروں اور رضاکاروں نے جشن مناناشروع کردیا اور بیورو کریٹس ، غیر سرکاری تنظیموں ، نوجوانوں اور سچے سیاستدانوں سے اپیل کی کہ اگر وہ موجودہ سیاسی پارٹیوں سے خوش نہیں ہیں اور ملک کے لیے کچھ اچھا کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پارٹی محسوس کرتی ہے کہ وہ مکان ، بجلی اور پانی سپلائی کے معاملے میں ممبئی واسیوں کے ساتھ نا انصافی کے خلاف آواز اٹھاکر ممبئی میں بھی مضبوط ہوسکتی ہے۔ شہریوں کی مدد کرنے کے وعدے کرنے والی دیگر پارٹیوں کی طر ح عام آدمی پارٹی ( آپ ) کا ایجنڈہ ہے کہ وہ ممبئی میں خصوصی طور پر گھروں اور پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرے گی کیونکہ اس کی رائے ہے کہ شہریوں کو متعدد اسکیموں کے ذریعے دھوکہ دیا جاتا ہے اور وعدے کے مطابق گھر کیلئے جگہ نہیں دی جاتی۔ پارٹی شہر میں کھی جگہوں کیلئے لڑائی لڑنے میں بھی شامل ہے جس کیلئے اسے دیگر سیاسی پارٹیوں کی شدید مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ پارٹی کا اس لڑائی کو جاری رکھنے کا منصوبہ ہے۔ اس کی خاص توجہ سوشیل میڈیا پر ہے کیونکہ اسے توقع ہے کہ جس طرح کے نتائج اسے دہلی میں حاصل ہوئے ہیں،ویسے مہاراشٹرمیں بھی ہوں گے۔ اس بارے میں ، آپ پارٹی کی ترجمان پریتی شرمامینن نے کہا کہ ، ہم اس مقام پر سوشیل میڈیا کی بدولت پہنچے ہیں کیونکہ وہاں ہم بہت ہی فعال ہیں اور اس میں نوجوانوں کی حصہ داری ہے کیونکہ ہم انہیں حاشیے پر رکھنے کے بجائے بھر پور موقع فراہم کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور ہم ان سے صرف نوجوانوں سے متعلق مسائل پر توجہ دینے کیلئے کہہ رہے ہیں۔ ممبئی میں ہمارے اہم موضوعات مکانات، بجلی اور پانی سپلائی رہیں گے اس کے علاوہ کھلی جگہوں کا موضوع بھی ہمارے ایجنڈے میں شامل رہے گا جہاں قبضہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں فتح پر رضاکاروں اور پارٹی کے حامیوں کے ساتھ جشن منانے والی مہاراشٹرکو دیکھ رہے ہیں نہ کہ صرف ممبئی کو کیونکہ ممبئی میں ہماری ایک بڑی ٹیم ہے جو مہموں کی دیکھ ریکھ کرسکے گی اور ہم سوشل میڈیا پر بہت زیادہ انحصار کریں گے۔ ہم پوری ریاست میں بیداری پھیلا رہے ہیں۔ہم نے جہاں ان تمام افراد سے پارٹی سے وابستہ ہونے اور اس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے جو ملک کیلئے کچھ اچھا کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور بدعنوانی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں تمام نوکر شاہوں اور سچے سیاستدانوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکیں۔After Delhi AAP is looking for Maharashtra
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں