قیدیوں کو تعلیم دینے کے معاملے میں مغربی بنگال بہت پیچھے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

قیدیوں کو تعلیم دینے کے معاملے میں مغربی بنگال بہت پیچھے

جب کوئی غلطی یا جرم کرتا ہے تو اسے دستور ہند کے تعزیرات کے مطابق سزا دی جاتی ہے۔ غلطی اور جرم کے لحاظ سے سزا کی تعین ہوتی ہے ۔ کچھ ایسی سزا ہوتی ہے جو عمر قید پھانسی کی بھی ہوتی ہے۔ جس کی سزا پھانسی کی ہوتی ہے تو اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن جس کی سزا چند سال عمر قید کی ہوتی ہے تو بے شک ان کا ٹھکانہ جیل ہوتا ہے لیکن وہ جیل کئی لوگوں کے لئے اصلاح کی جگہ ہوتی ہے۔ کئی لوگ ایسے گزرے ہیں یادیکھنے کو ملا ہے کہ جیل میں وہ ایسے سدھر یں یا وہ اپنی اصلاح کئے کہ انہیں اس کے لئے صلہ بھی ملا اور ان کی سزا میں تخفیف کرکے ان کو وقت سے پہلے رہا کردیا گیا ۔ بہر کیف جیل میں بند لوگ صرف قید و بند کی سزا ہی نہیں بھگتے بلکہ ان کے لئے ان کے حساب سے کئی رواداری اور سلوک کئے جاتے ہیں۔ ملک کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کے لئے پڑھنے پڑھانے کا بھی انتظام ہے اور مختلف ریاستوں کی جیلوں میں قیدیوں کے پڑھنے کے لئے وافر انتظام ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ بہت سے ایسے قیدی ہیں جب وہ جیل سے باہر نکلتے ہیں تو اچھا خاصا پڑھکر اور ڈگری حاصل کرکے نکلتے ہیں۔ اکثر مدھیامک ، ہائر سکنڈری اور گریجویشن کے امتحان کے دنوں میں دیکھنے کو ملتا ہے کہ کوئی قیدی جیل میں رہنے کے باوجود وہ امتحان میں شریک ہوتے ہیں اور وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں کی جیلوں میں بند قیدیوں کو تعلیم دینے کے لئے وافر وسائل اور انتظام ہیں ۔ جیلوں میں بند قیدیوں کو پڑھانے کے معاملے میں اترپردیش کا مقام سر فہرست ہے۔ اس معاملے میں دیگر ریاستوں کا موازنہ کریں تو اتر پردیش کے بعد آندھر ا پردیش کا نمبر آتا ہے۔ نینشل کرائم ریکارڈ بیورو کے 2012کے اعدادوشمار کے مطابق اگر غور کریں تو جھار کھنڈ کا مقام تیسرا آتا ہے جبکہ ہماری ریاست مغربی بنگال کا مقام اس سے بہت پیچھے ہیں۔ جیلوں میں دی جانے والی تعلیم کے بارے میں غور کریں تو ان جیلوں میں جنرل تعلیم اور کمپیوٹر تعلیم دی جاتی ہے۔ اتر پردیش میں تعلیم کے کل 12604معاملے دیکھنے کو ملے جن میں سے جنرل 8135اور کمپیوٹر تعلیم 467معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح آندھرا پردیش میں کل تعلیم کے 12189معاملے میں سے جنرل 1039اور کمپیوٹر کے 154معاملے سامنے آئے ہیں۔ جھار کھنڈ مین کل 2924معاملوں میں سے جنرل کے 2140اور 734کمپیوٹر کے معاملے دیکھنے کو ملے ہیں جبکہ کل 2505میں سے 1686جنرل کے اور کمپیوٹر کے 256معاملے دیکھنے کو ملے ہیں۔ بہر کیف جیلوں میں تعلیم و تعلم کا انتظام ہر ریاست میں ہے لیکن یہاں بھی مغربی بنگال دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی پیچھے ہے۔ بنیادی اور اعلی تعلیم کے معاملے میں مغربی بنگال تو پیچھے ہے ہی اب جیلوں میں بھی تعلیم کے معاملے میں یہ ریاست پیچھے ہے۔ اس سے اندازہ لگا یا جاستکا ہے کہ ریاستی حکومت تعلیم کے معاملہ میں کس قدر سنجیدہ ہے اور اس کا انتظام کس قدر دوسری ریاستوں کے مقابلے تشویشناک ہے۔

West Bengal is not better in educating prisoners

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں