13/دسمبر جئے پور پی۔ٹی۔آئی
وسندھراراجے جنہوں نے بی جے پی کی زیرقیادت اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی آج نریندرمودی اورپارٹی دیگراعلی قائدین کی موجودگی میں دوسری بارچیف منسٹرکے طورپرحلف لیاہے۔60سالہ وسندھراراجے کوجوگوالیارکے سندھیاشاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں،یہاں اسمبلی کی عمارت میں حلف برداری کی ایک بڑی تقریب میں گورنرمارگریٹ الوانے عہدہ اورازداری کاحلف دلایا۔حلف لینے والی وہ واحدرکن تھیں۔بی جے پی قائدین میں جنہوں نے تقریب میں شرکت کی ان میں پارٹی صدرراجناتھ سنگھ،اس کے وزارت عظمی کے امیدوارنریندرمودی،مدھیہ پردیش کے چیف منسٹرشیوراج سنگھ چوہان،چھتیں گڑھ کے چیف منسٹررمن سنگھ اورپارٹی کے دیگرسینئرقائدین شامل تھے۔منتخب ارکان اسمبلی اورمذہبی سربراہوں کی ایک بڑی تعدادنے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے لئے بڑامنچ اسمبلی عمارت کے اندرایستادہ کیاگیاتھا۔دورفاصلہ پربیٹھے ہوئے مدعوئین کو تقریب کاراست ٹیلی کاسٹ دیکھنے کی سہولت کے لئے تقریب کے مقام پربڑے اسکرنیس نصب کئے گئے تھے۔حلف برداری کی تقریب کے بعدسندھراراجے سیدھے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر کے دفترکوپہنچیں۔بی جے پی نے199نشستوں میں سے162نشستیں جیتی تھیں جہاں انتخابات منعقدہوئے تھے۔200رکنی ایوان میں چورونشست میں رائے دہی بی ایس پی کے ایک امیدوار کی موت کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی اورآج منعقد کی جارہی ہے۔Vasundhara Raje Scindia sworn-in as Rajasthan CM
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں