بہار حکومت مہاویر کینسر انسٹی ٹیوٹ میں 13 کروڑ کی اسکین مشین مہیا کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

بہار حکومت مہاویر کینسر انسٹی ٹیوٹ میں 13 کروڑ کی اسکین مشین مہیا کرے گی

کینسرکاپتہ لگانے والی پیٹ اسکین مشین کے لیے13کروڑ روپے کی امدادحکومت مہیاکرائے گی۔اس کے عوض مہاویرکینسر انسٹی ٹیوٹ معاہدے کے مطابق بہارکے غریب مریضوں کاعلاج کرے گا۔پیٹ اسکین مشین سے مریضوں کی جانچ کفایتی شرح پرہوگی اورخصوصی حالت میں مفت جانچ بھی کرائی جائے گی۔مہاویرکینسرانسٹی ٹیوٹ کو لینےئر اسکسیلیٹر خریدنے کے لیے5کروڑ روپے کی امدادپہلے دی جاچکی ہے۔بہارمیں کینسرکے مریض اتنے زیادہ ہیں کہ تنہامہاویر کینسرانسٹی ٹیوٹ نپٹ نہیں سکتا۔اس لیے ریاستی حکومت کینسرکے مریضوں کے علاج اورپوری دیکھ بھال کے لیے آئی جی آئی ایم ایس شیخ پورہ میں ٹاٹامیموریل کینسرانسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے اسٹیٹ کینسرانسٹی ٹیوٹ جواہر لعل میڈیکل کالج اسپتال بھاگلپوراوردربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں کینسرکے علاج کے کیے ٹیرٹیری کےئرکینسرسینٹرقائم کیاجائے گا۔پی ایم سی ایچ بہت پرانامیڈیکل کالج اسپتال ہے جس میں دوسری ریاستوں کے مریض علاج کرانے کے لیے آتے تھے۔بہار حکومت پی ایم سی ایچ کاکھویاہواوقارواپس لارہی ہے۔پٹنہ میں ایمس قائم کیاگیاجس میں اوپی ڈی کھل گیاہے اورپڑھائی شروع ہوگئی ہے۔یہ باتیں وزایراعلی نتیش کمارنے جمعرات کومہاویرکینسرانسٹی ٹیوٹ پٹنہ میں انسٹی ٹیوٹ کی15ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ مہاویرکینسرانسٹی ٹیوٹ اپنا15واں یوم تاسیس منارہاہے۔14سال پورے کرلیے ہیں۔اس مدت میں ادارے نے جوشہرت حاصل کی ہے وہ کافی اہم ہے۔کینسرکے علاج کے لیے بڑی تعداد میں لوگ بہارسے باہر جاتے تھے لیکن اس ادارے نے اب بہارمیں ہی کینسرکابہترعلاج دستیاب کرایاہے۔اب باہرسے بھی کینسرکے مریض یہاں آرہے ہیں۔گزشتہ8برسوں سے میں اس ادارے کے مختلف پروگرام میں آتارہاہوں۔حکومت مہاویرکینسرانسٹی ٹیوٹ کووقت وقت پرمدد کرتی رہی ہے۔محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمارکے دہلی سے لوٹنے کے بعدصحت کے شعبے میں دوسرے جنریشن کاکام شروع ہوگیا۔طب سے متعلق تمام طبقوں کے پروگرام کے لیے ضابطے کی تشکیل کی جارہی ہے۔مختلف سطح پرتقررکے لیے تیارضابطے کو آسان کیاجارہاہے۔وزیراعلی نے کہاکہ کینسر کی روک تھام کے لیے عوامی بیداری کے توسط سے لوگوں کوآگاہ کیاجائے۔بیماری نہ ہواس کے اقدام کے لیے اس کی بڑے پیمانے پرتشہیرکرائی جائے۔کینسرانسٹی ٹیوٹ کے ذرایعہ عوامی تعلیم شروع گئی ہے۔مہاویر مندرکی آمدنی سے اتنابڑاادارہ بناہے۔اس ادارے کو50لاکھ روپے سالانہ چندہ ملتاہے۔اس موقع پروزیراعلی نے مہاویرکینسرانسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ شائع رسالہ"امرت دھارا"کااجرابھی کیا۔ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جتندرکمارسنگھ،ایمس کے ڈائریکٹرڈاکٹر جے کے سنگھ،راجندرمیموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹرپی کے داس اورمہاویرکینسرانسٹی ٹیوٹ کے بانی اورسربراہ بہاراسٹیٹ ریلیجیس ٹرسٹ کونسل کے چےئرمین آریہ کشورکنال نے بھی اپنے خیالات ظاہرکئے۔

Bihar Government Donates Rs. 13 crore to Mahavir Cancer Institute

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں