جمعیۃ علما ہند کی طرف سے شیخ الہند صد سالہ تقریبات کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

جمعیۃ علما ہند کی طرف سے شیخ الہند صد سالہ تقریبات کا آغاز

تقریبات کے تحت شیخ الہندایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام دیوبندہیں دوروزہ اجلاس کاآغاز آج بعد نمازمغرب جمعیتہ کے ناظم عمومی مولانامحمودمدنی کے افتتاحی خطبہ سے ہوا۔مولانامحمودمدنی نے اپنے افتتاحی خطبہ میں پوری دنیامیں مسلمانوں کے خلاف رچی جارہی سازشوں پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ اس سازش کوکیسے ناکام کیاجائے اوردنیا میں امن کیسے قائم ہو،علماء اس پرغورکریں اورجب یہاں سے واپس اپنے ممالک میں جائیں توامن کا پیغام لے کرجائیں۔اجلاس کاعنوان'ہندوستان اوردیگرممالک کی آزادی میں علماء کاکردار'جبکہ اجلاس کی دوسری نشست کاعنوان'امن کے قیام کیلئے علماء کاکرداراوران کے فرائض'ہیں۔اس اجلاس کی صدارت دارالعلوم وقف دیوبندکے مہتم اورمسلم پرسنل لاء بورڈکے نائب صدرمولانامحمدسالم نے کی'جبکہ بنگلہ دیش کے مفتی عبدالرحمن اورسر ی لنکا کی جمعیتہ علماء کے صدرمفتی رضوی مہمان خصوصی تھے۔نظامت مولانامحمدسلمان بجنوری نے کی۔واضح رہے کہ اس دوروزہ کانفرنس میں پاکستان کے علماومشائخ اورسیاسی رہنماؤں کا30رکنی اعلی سطح کاوفد شریک ہے۔وفدکی قیادت جمعیتہ علماء پاکستان کے قائداورمشہورعالم اورسیاسی رہنمامولانافضل الرحمن کررہے ہیں۔ان کے علاوہ اس امن عالم کانفرنس میں بنگلہ دیش،نیپال،سری لنکا،برمااورنگلینڈکے وفودبھی شریک ہیں۔خبرلکھے جانے تک افتتاحی اجلاس کی کارروائی جاری تھی۔

Sheikh-ul-Hind centenary celebrations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں