انتخابات موخر کرنے تھائی الیکشن کمیشن کی سفارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

انتخابات موخر کرنے تھائی الیکشن کمیشن کی سفارش

بنکاک
(پی ٹی آئی)
مخالف حکومت مظاہرین اورپولیس میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس مین ہلاک ہوگیا۔48افرادزخمی ہوگئے۔فروری میں ہونے والے انتخابات کے خلاف مظاہروں کے دوران زبردست تشددپھوٹ پڑا۔ان حالات میں تھائی لینڈکے الیکشن کمیشن نے حکومت کوسفارش کی گئی کہ انتخابات میں تاخیرکی جائے۔مظاہرین اورپولیس میں جھڑپ کے بعدحالات انتہائی ابترہوگئے۔تھائی لینڈمیں2فروری کوانتخابات ہونے والے ہیں۔اپوزیشن کامطالبہ ہے کہ انتخابات کومنسوخ کردیاجائے۔اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے کہاکہ وہ انتخابات کامقاطعہ کرے گی۔تاہم وزیراعظم ینگلک شناواترانے کہاکہ انتخابات وقت مقررہ پرہوں گے۔اپوزیشن نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اورانتخابات میں تاخیرکی جائے۔پولیس نے اب تک کسی کوگرفتارنہیں کیاہے۔2011کے انتخابات میں ینگلک شیناواترانے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔اپوزیشن کے تشدداورہڑتال کے بعدوزیراعظم نے پارلیمنٹ کوتحلیل کردیااورفروری میں انتخابات کروانے کااعلان کیا۔تاہم اپوزیشن نے کہاکہ انتخابات کے انعقادمیں تاخیرکی جائے۔وزیراعظم نے ایک قومی اصلاحات کمیٹی قائم کرنے کی تجویزپیش کی لیکن اپوزیشن نے اس تجویزکوبھی قبول نہیں کیا۔اب الیکشن کمیشن نے حالات کے پیش نظرانتخابات میں تاخیرکی سفارش حکومت سے کی۔رائٹرکی اطلاکے بموجب تھائی لینڈکی پولیس نے مخالف حکومت مظاہرین پرربرکی گولیاں برسائیں اورآنسوگیاس کے شل برسائے۔مخالف حکومت مظاہرین فروری کے انتخابات کوروکنے کی کوشش کررہے ہیں۔پولیس اور500سے زائدمظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔حکومت نے خصوصی سیکیورٹی قانون میں دوماہ تک توسیع دیدی۔وزیراعظم ینگلک شیناواترانے دارالحکومت اورقریبی علاقوں میں کرفیونافذکرنے اورعوامی احتجاج کے قانون نافذکرنے کے اختیارات پولیس کودیدئیے۔2فروری کو انتخابات کروانے کااعلان کیاگیااوروزیراعظم ینگلک شیناواتراہنوزکارگذاروزیراعظم برقرارہیں۔پولیس کاروائی میں7مظاہرین زخمی ہوگئے۔انہیں دواخانہ منتقل کیاگیا۔موجودوزیراعظم ینگلک شیناواتراکے بھائی تھکسن شیناواتراکو2006میں اقتدارسے بیدخل کردیاگیاتھا۔موجودہ وزیراعظم پرالزام عائدکیاکہ وہ اپنے بھائی کے اشاروں پرحکومت کررہی ہیں۔تھائی لینڈکے سابق نائب وزیراعظم سوتھیب کی نگرانی میں مظاہرہ ہورہے ہیں۔انہوں نے عہدکیاکہ وہ انتخابات میں رکاوٹ ڈال دیں گے اوروزیراعظم ینگلک شیناواتراکو اقتدارسے بیدخل کردیں گے۔
Thai election commission recommends election delay

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں