بنگلہ دیش - خالدہ ضیا نظر بند - فوج تعینات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

بنگلہ دیش - خالدہ ضیا نظر بند - فوج تعینات

ڈھاکہ
( یو این آئی)
بنگلہ دیش میں اگلے برس عام انتخاب کے پیش نظر فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کا الزام ہے کہ پولس نے ان کی لیڈر خالدہ ضیاء کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ ہم اپوزیشن لیڈر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی ) کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو ڈھاکہ میں واقع خالدہ ضیاء کے گھر پر جانے اور ان سے ملنے سے روکا جارہا ہے ۔ خالد ضیاء بنگلہ دیش کی دو مرتبہ وزیر اعظم رہ چکی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ خالد ضیا ء موجو د وزیر اعظم شیخ حسینہ کی زبردست حریف تسلیم کی جاتی ہیں ۔ بی این پی کے علاوہ 21دیگر سیاسی پارٹیاں بھی انتخابات کی مخالفت کر رہی ہیں ۔سب سے بڑی اسلامی پارٹی جماعت اسلامی پرع پابندی لگی ہوئی ہے ۔ بی این پی کے نائب صدر شمشیر مبین چودھری نے بتایا کہ خلادہ ضیاء کو کل سے ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے ۔وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی پارٹی عوامی لیگ جہاں انتخاب کرانے پر زور دے رہی ہے وہیں پورے ملک میں تشدد سے فضا مکدر ہوگئی ہے ۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ جب تک عبوری حکومت نہیں بنتی ہے وہ انتخاب میں حصہ نہیں لے گی ۔اس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کو استعفی دے کر فورا عبوری حکومت تشکیل دینی چاہئے ۔ بی این پی کی جانب سے الیکشن کے سیٹوں میں سے آدھی سٹییں خالی رہ جائیں گی جس سے عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا ۔ بنگلہ دیش میں روانہ تشدد کے واقعات ہورہے ہیں اور لوگوں کو گولیوں سے ہلاک کیا جارہا ہے ۔ اس برس سیاسی تشدد میں اب تک 200سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔
Khaleda Zia under 'virtual house arrest', army deployed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں