سونیا گاندھی کو دہلی میں کانگریس کی چوتھی مرتبہ کامیابی کا یقین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

سونیا گاندھی کو دہلی میں کانگریس کی چوتھی مرتبہ کامیابی کا یقین

کانگریس کی صدر سونیاگاندھی نے آج اس اعتمادکااظہارکیاکہ دہلی اسمبلی کے انتخابات میں ان کی پارٹی لگاتارچوتھی میعاد کے لئے بھی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت تشکیل دے گی۔سونیا گاندھی نے یہاں نرمان بھون پولنگ اسٹیشن میں رائے دہی سے استفادہ کے بعدنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوگ کامیابی حاصل کریں گے۔سونیاگاندھی کے ساتھ چیف منسٹر دہلی شیلاڈکشٹ بھی تھیں۔پولنگ مرکزکے اندرجانے سے قبل تھوڑی دیرکے لئے مسزگاندھی اور شیلادکشت قطارمیں کھڑی دیکھی گئیں۔پارٹی کے نائب صدرراہول گاندھی بھی ووٹ ڈالنے کے لئے نرمان بھون پولنگ بوتھ پرپہنچے تھے اورانہوں نے بھی اس اعتماد کااظہارکیاہے کہ اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کامیاب ہوگی۔راہول گاندھی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ چیف منسٹر شیلاڈکشٹ نے دہلی میں متعددترقیاقی کام انجام دئیے ہیں۔مجھے احساس ہے کہ اس باربھی ان کی کارکردگی اچھی ہوگی۔راہول گاندھی بھی نئی دہلی حلقے کے اورنگ لین میں بوتھ نمبر88پرووٹ دینے کے لئے تقریبا32منٹ قطارمیں کھڑے رہے۔اس حلقہ سے چیف منسٹر شیلاڈکشٹ کانگریس کی امیدوارہیں۔ووٹ دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شیلاڈکشٹنے کہاکہ کانگریس پچھلے15برسوں کے دوران دہلی میں کئے گئے اپنے ترقیاتی کاموں کے ساتھ انتخابات میں عوام کے سامنے آئی ہے۔شیلاڈکشٹمیں پھرایک باریہ بات کہی کہ بی جے پی کے وزیراعظم عہدہ کے امیدوارنریندرمودی کا دہلی کے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا دہلی اسمبلی کے انتخابات مرکزکے لئے ریفرنڈم نہیں ہیں۔یہ ووٹ دہلی کے لئے ہیں۔مودی بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوارہیں اس لئے یہاں پران کاکوئی اثرنہیں۔اس الیکشن کاتعلق کانگریس سے ہے،مجھ سے نہیں اورمودی کایہاں کچھ نہیں ہے۔اس اعتمادکااظہار کرتے ہوئے کہ ان حکومت کودہلی کے عوام چوتھی باراپنی تائیدسے نوازیں گے انہوں نے کہاکہ کانگریس کوووٹ ملنے کایقین ہے۔شیلاڈکشٹنے کہاکہ ہم لوگوں کومسلسل اورہمہ گیرترقی کے لئے ووٹ ملیں گے۔ہم نے دہلی کوبہترین مقام بنایاہے بدعنوانی کے سارے الزامات جھوٹے ہیں۔اپوزیشن نے بلندوبانگ دعوے کئے اورہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔چیف منسٹرنے مزیدکہاکہ دہلی کے عوام ہماری کارگزاری کے بارے میں جانتے ہیں۔ وہ لوگ یہ سوچ کرووٹ دیں گے کہ ان کے لئے اچھاکیاہے۔دہلی میں تین مرتبہ چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمت انجام دینے والی شیلاڈکشت سے جب یہ پوچھاگیاکہ کیاآپ موجودہ انتخابات کے نتائج کے بارے میں مایوس ہیں توانہوں نے کہاکہ میں سرے سے مایوس نہیں ہوں۔ان سے پوچھاگیاکہ کیاعام آدمی پارٹی سخت مقابلہ کررہی ہے تب شیلاڈکشت نے کہاکہ نہیں۔کانگریس کا مقابلہ بی جے پی سے ہے۔شیلاڈکشت نے کہاکہ کیاآپ عام آدمی پارٹی کوپارٹی کہہ سکتے ہیں م،مقابلہ کانگریس اوربی جے پی میں ہے۔

Sonia Gandhi believes fourth time congress success in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں