آسنسول میں مجوزہ قاضی نذرل یونیورسٹی کا تعمیراتی کام عنقریب شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

آسنسول میں مجوزہ قاضی نذرل یونیورسٹی کا تعمیراتی کام عنقریب شروع

کلا موڑ کے پاس مجوزہ زمین پر قاضی نذرل یونیورسٹی ( کے این یو ) کے عمارت کی تعمیر ایک ہفتے میں شروع ہوجائے گی۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ساڑھے آٹھ ایکڑ زمین پر یونیورسٹی کی عمارت کا کیمپس بنے گا۔ عمارت تین حصوں میں تقسیم ہوگی۔ اس میں اسٹوڈنٹس اکیڈمک ، ایڈمینسٹر یٹو اور اسٹوڈنٹس ایکٹیو ٹیز شامل ہیں۔ یونیورسٹی تعمیر کیلئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسٹو ڈنٹس اکیڈمک کی عمارت جی پلس 2کیلئے 6.20کروڑ، اسٹو ڈنٹس ایکٹیو ٹیز کی عمارت جی پلس ون ہوگا۔ اس کے لئے 77لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ ایڈمنسٹر یٹو عمارت جی پلس ٹو ہوگی اور اس کیلئے 2.41کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ نو ماہ میں اس کا تعمیری کام مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اسٹو ڈنٹس اکیڈمک عمارت کے گراؤنڈ فلور میں دو لیبارٹری ، چھ کلاس روم ، چار فیکلٹی ہال ، ایک اسٹو ڈنٹس ریڈنگ کم لائبریری ، تین ٹوائلٹ ، پہلی منزل پر آٹھ کلاس روم، چار فیکلٹی ہال ، تین ٹوائلٹ بنیں گے۔ ایڈمنسٹر یٹو عمارت کے گراؤنڈ فلور میں ایک سمینار ہال، اسٹیبلشمنٹ سیکٹر ، مرکزی ریکارڈ ، مرکزی اسٹور، جنرل سیکشن ، ہیلتھ سیکشن ، ورکرس سیکشن ، پرچیچ اینڈ ڈسپیچ روم پہلی منزل پر میٹنگ ہال ، وائس چانسلر کے کمرہ و ٹوائلٹ ، وائس چانسلر کے پرائیوٹ سکریٹری کا کمرہ ، سکریٹری ہال جوائنٹ اسسٹنٹ ہال، ڈین کے جوائنٹ سکریٹری روم اور آفس ، ڈین آف فیکلٹی ڈائر یکٹر آف ڈسپیچ اور دوسری منزل میں امتحان کنٹرول روم، میٹنگ سیکشن ، ٹرینگ اینڈ پلیس منٹ ، کیش سیکشن، اسٹو ڈنٹس ایکٹیوٹیز عمارت کے گراؤنڈ فلور میں دو سائیکل اسٹینڈ، کینٹین، پہلے تلے میں گرلز کامن روٹ ، بوائز کامن روٹ دونوں کے لئے الگ الگ سیڑھی کا انتظام ، ڈین روم کی تعمیر کی جائے گی۔ کے این یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر انورادھا مکھرجی نے بتا یا کہ یونیورسٹی کی نئی عمارت کیلئے ورک آرڈر جاری ہوچکا ہے۔ دس سے بارہ دنوں میں تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مکھر جی نے بتا یا کہ یونیورسٹی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ایکٹ کمیٹی میں نو اراکین شامل ہیں۔ یو نیورسٹی کونسل میں اسے منظوری کے لئے جلد ہی بھیجا جائے گا۔ منظوری ہوتے ہی کے این یو کا اپنا قانون ہوگا۔ اس کے تحت یونیور سٹی کا طریقہ کار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے اس یونیورسٹی کو منظوری مل چکی ہے ۔ یوجی سی نے یونیورسٹی گرانٹس کیلئے ساتھ مستقل ملازمین کی شرائط رکھی ہیں۔ ریاستی حکومت کے محکمہ اعلی تعلیم کو پورے معاملے سے واقف کرا یا گیا ہے جلد ہی اس سمت میں پہل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رسمی کاروائی پوری ہوتے ہی کالجوں کو منسلک کردیا جائے گا۔

Qazi nazrul University in Asansol proposed construction start soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں