صحافیوں کے لئے ہندوستان رواں سال میں دوسرا سب سے خطرناک ملک ثابت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

صحافیوں کے لئے ہندوستان رواں سال میں دوسرا سب سے خطرناک ملک ثابت

ہندوستان میں اس سال صحافیوں کے تحفظ کے معاملے میں شام کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک ملک رہا ہے۔ برطانیہ میں واقع ادارہ انٹر نیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ ( آئی این ایس آئی) کی طرف سے کل لندن میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اس سال بارہ صحافیوں سمیت ذرائع ابلاغ کے کل تیرہ ملازمین مارے گئے ہیں جن میں سے 7کا قتل کیا گیا، دو صحافی اتر پردیش کے مظفر نگر میں فسادات کی خبر نگاری کرتے ہوئے مارے گئے اور چار دیگر کی ڈیوٹی کے دوران مختلف حادثوں میں موت ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2013میں دنیا کے 29ملکوں میں ذرائع ابلاع کے مجوعی طور پر 126ملازمین مارے گئے۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے 17فیصد کم ہے ۔ اس میں سب سے زیادہ 19صحافی شام میں جاری خانہ جنگی کی خبر نگاری کرتے ہوئے مارے گئے۔ گزشتہ سال شام میں ذرائع ابلاغ کے 18ملازمین مارے گئے تھے لیکن اس سال شام میں مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کے اغوا کے واقعات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستان اس معاملے میں پہلے پانچ کی فہرست میں شامل ہیں، جہاں اس سال 9صحافی مارے گئے ہیں اور وہ صحافیوں کے لئے پانچوان سب سے خطرناک ملک رہا۔ پاکستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہاں صحافیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ جب دھماکہ کے بعد وہ جائے واقعہ پر پہنچتے ہیں تو اسی جگہ ایک اور دھماکہ کردیا جاتا ہے جس کی زد میں صحافیوں کا آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ صحافیوں کے لئے خطرناک ملکوں کی فہرست میں فلپائن کو تیسرے مقام پر رکھا گیا ہے۔ 11صحافیوں کی موت کے ساتھ عراق چوتھے مقام پر ہے، بالترتیب 6,8اور چھ صحافیوں کی موت کے ساتھ صومالیہ ، مصر اور برازیل ، چھٹے ساتویں اور آٹھویں مقام پر ہیں۔ رپورٹ کے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں ہونے والے صحافیوں کے قتل کے کسی بھی معاملے میں اب تک پوری جانچ بھی نہیں ہوپائی ہے اور نہ ہی کسی کو سزا ہوپائی ہے۔

India world's second most dangerous country for journalists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں