منیلا ائرپورٹ پر حملہ کے دوران فلپائن کے میئر ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

منیلا ائرپورٹ پر حملہ کے دوران فلپائن کے میئر ہلاک

منیلا
(اے ایف پی)
منیلاانٹرنیشنل اےئرپورٹ کے مسافرین کی ٹرمنل کے باہرگھات لگاکرکیے گئے حملے میں جنوبی فلپائنی ٹاؤن کے امےئراوران کی اہلیہ کے بشمول4افرادہلاک ہوگئے۔اس بات کااظہاراےئرپورٹ کے جنرل مینجر نے کیا۔منیلااےئرپورٹ کے جنرل مینجراینجل ہون راڈونے صحافیوں کوبتایاکہ مےئران کاخاندان اورچندسیکیوریٹی ملازمین پر حملہ کیاگیاتھا۔انہوں نے بتایاکہ مہلوکین میں گڑبڑ زدہ علاقہ منداناؤکے لبان گن ٹاؤں کامےئربھی شامل ہیں۔سیاسی اپوزیشن کے رکن یوکول تالمپانے گذشتہ مئی انتخابات میں لبان گن کے مےئرکے عہدے کے لیے سرگرم انتخابی مقابلہ کیاتھا۔مےئران کی بیوی،ان کے خاندان کے4ارکان اوران کے باڈی گارڈس پرکم ازکم دوافرادنے اس وقت گولی چلائی جبکہ وہ جنوبی فلپائنس کی پروازسے اترنے کی فوری بعد مسافرین کے ٹرمنل سے باہرآڑہے تھے۔ہون راڈونے یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایاکہ چارافرادہلاک ہوئے اوردیگرچارفائرنگ میں زخمی ہوئے۔مےئراوران کی اہلیہ مہلوکین میں شامل ہے۔مقامی ٹیلی ویژن جی ایم اے کے فوٹیج میں ایک شخص کواےئرپورٹ کے راستے کے فٹ پاتھ پڑاہواپایا جبکہ ان کے دونوں طرف سامان سے لدی ہوئی ٹرالیاں موجودتھیں۔پولیس نے دیگرمہلوکین کی شناخت کااظہارنہیں کیاہے جبکہ ان کے لواحقین کے لیے اعلامیہ کااجراء زیرغورہے۔ہون راڈونے نیوزکانفرنس میں منیلاپولیس عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سرکاری عہدیداروں کوبندوق بردارکی شناخت یاحملے کے محرکات کاکائی علم نہیں ہے۔فلپائنس وحشیانہ طرزکی جمہوریت کیلئے بدنام ہے جہاں سیاستداں بالخصوص مقامی اورصوبائی سطح کے سیاستداں اپنی کامیابی کویقینی بنانے رشوت دینے،ڈرانے دھکانے اورہلاک کرنے تیارہوجاتے ہیں۔گزشتہ سال مئی میں منعقدہ انتخابات میں60سے زائدافرادہلاک ہوئے جبکہ اس وقت ٹاؤن اورشہرکے صوبائی گورنروں اورسٹی وٹاؤن کے ایکزیکٹیوکونسلس کے18ہزارعہدوں کیلئے انتخابی مقابلہ ہواتھا۔آج منیلاائرپورٹ پرسیکیوریٹی فورسیس نے بندوق برداروں کاتعاقب کیاتاہم وہ ٹرمنل کے باہرزبردست ٹریفک میں موٹرسیکل پرفرارہوگئے۔ہون راڈونے یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایاکہ یہ ایک بہت ہی بدبختانہ بات ہے جوٹرمنل3میں پیش آیا۔سرکاری ایجنسیاں اس جرم کاارتکاب کرنے والوں کاتعین کرنے کی ممکنہ کوشش کررہے ہیں تاکپ انہیں انصاف کے چوکھٹے پرلاکھڑاکیاجائے۔انہوں نے فائرنگ کے واقعہ کامشاہدہ کرنے والے دیگرمسافرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کی شناخت میں اس کی مددکریں۔
Philippines mayor among 4 killed in shooting at Manila airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں