ممبئی میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-12

ممبئی میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ

دہلی کے اسمبلی الیکشن میں'عام آدمی پارٹی'(آپ)کی نمایاں کامیابی نے اسے جوشہرت اورمقبولیت عطاکی ہے،ملک کی سیاست میں ایسی کامیابی بہت کم پارٹی کومیسرآتی ہے۔پہلی مرتبہ سیاسی میدان میں اترنے کے باوجوداس کے امیدواروں نے جوفتح حاصل کی ہے،وہ قابل ستائش ہے۔آج پورے ملک میں'آپ'کی کامیابی کے چرچے ہیں۔دہلی کی کامیابی کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔'آپ'کے سربراہ اروندکیجریوال نے بھی اپنی پارٹی کی اس کامیابی کوایک یادگارقراردیاہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ دہلی کے بعدان کااگلاپڑاؤممبئی ہوگا۔دہلی کی مذکورہ کامیابی کاواضح اثران دنوں'آپ'کے ممبئی کے دفترواقع اندھیری میں دیکھنے کومل رہاہے۔پارٹی میں شمولیت حاصل کرنے کیلئے'آپ'کے دفترپرعوام کاتانتالگاہواہے۔ممبئی میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق نمائندہ انقلاب نے نے جب'عام آدمی پارٹی'کی ریاستی سیکریٹری سے رابطہ قائم کیاتوانہوں نے بتایاکہ پارٹی سے وابستہ ہونے کیلئے گزشتہ ۲/دنوں میں نہ صرف ممبئی بلکہ پورے مہاراشٹرسے تقریباایک ہزارافراد رابطہ کرچکے ہیں اوریہ سلسلہ بدستورجاری ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ممبئی کے باہریامہاراشٹرکے دیگر حصوں میں کوجولوگ پارٹی کے ممبربننا چاہتے ہیں،ان کیلئے ہم نے مہاراشٹرکے مختلف اضلاع میں۴۳/یونٹ قائم کئے ہیں جہاں ہمارے رضاکاربڑی ذمہ داری سے اپناکام کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم مہاراشٹرمیں اسمبلی اورلوک سبھاکے الیکشن میں سبھی سٹیوں پراپنے امیدوارکھڑے کریں گے اورہمیں امیدہے کہ دہلی کی طرح یہاں بھی عوام ہماراساتھ دیں گے۔آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق انہوں نے کہاکہ۲۲/دسمبر کواورنگ آباد میں ہماری ایک ریلی ہونے والی ہے۔اس کے بعدہی ہم اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔دہلی کی کامیابی پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام نے'آپ'کے نظریات کی حمایت کی ہے،یہ کامیابی اسی کانتیجہ ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ مہاراشٹرسے ہمارے ایک ہزاررضاکارالیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے دہلی گئے تھے۔ایسابھی سننے میں آرہاہے کہ کچھ سیاسی لیڈران بھی'آپ'سیوابستہ ہونے کی تیاری کررہے ہیں اوروہ مذکورہ پارٹی کے مقامی ذمہ داروں کے ربط میں ہیں۔

AAP now popular in mumbai also

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں