پاکستان - قومی نصاب کمیشن کے قیام کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

پاکستان - قومی نصاب کمیشن کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد
اسکولوں سے محروم بچوں کی دوسری بڑی عالمی تعداد رکھنے والے ملک پاکستان میں جہاں عصری تعلیم کے محدود دائرے نے دہشت گردی اور شورش کو پاوں پسار نے کا بھر پور موقع فراہم کر رکھا ہے ،وفاتی حکومت نے ایک ایسیقومی نصاب کمیشن (این سی سی ) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو تمام صوبوں کے اسکولوں اور کالجوں میں یکساں تعلیمی نصاب کے تحت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ۔ معیار برائے اعلی تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے تمام وزرائے اعلی کو اس سلسلے میں ایک مکتوب میں یہ استدلال کیا ہے صوبوں کے نصاب سے متعلق محکموں میں ہم آہنگی کے فقدان سے نصاب کے مودا اور اس کے معیار میں تضادات پیدا ہورہے ہیں ۔ مجوزہ قومی نصاب کمیشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اراکین پر مشتمل ہوگا اور اس کی قیادت مخصوص مدت کے لیے ایک صوبے سے دوسرے صوبے کو منتقل ہوتی رہے گی۔ ایک ایسے ملک میں جہاں ایک طرف غریبی آبادی کے بڑے حصے کا احاطہ کرتی ہے اور معاشرے پر بدستور جاگیر دارانہ نظم مسلط ہے محمد بلیغ الرحمان نے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں کہا تھا کہ مختلف صوبے اس لئے مختلف معیار کے طلب علم تیار کر رہے ہیں کہ ان کے نصاب ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ایک فورم میں پورے ملک کے ماہرین مل بیٹھ کر تمام درسگاہوں کے لیے ایک یکساں تعلیمی نصاب تیار کریں جو قومی ضروریات کو پورا کرتا ہو۔ ذرائع کے مطابق صوبوں نے اس تجویز کا تاحال جواب نہیں دیا ہے۔ 2010میں کی گئی اٹھارویں ترمیم سے پہلے وفاقی وزرات تعلیم نصاب کی تیاری کی ذمہ دار تھی۔ پاکستان میں تعلیمی صورتحال کس قدر تشویشناک ہے اس کا اندازہ بعض حالیہ واقعات سے لگا یا جاسکتا ہے۔ اسی سال 21فروری کو خیبر پختونوا کے وزیر تعلیم سردار حسین نے بتا یا تھا کہ دہشت گردوں نے صوبے میں زائد از تین ہزار اسکولوں کو نقصان پہنچا یا ہے۔ اسلام آباد کے سنٹر فار کنفلکٹ مینجمنٹ کی 15مارچ 2013کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختو نخوا میں 2010اور 2012کے درمیان 939اسکول تباہ کئے گئے ہیں۔
Pak Govt on a plan to establish National Curriculum Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں