جنوبی سوڈان - نگران امن ہندوستانی سپاہیوں کی سلامتی کا مسئلہ باعث تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

جنوبی سوڈان - نگران امن ہندوستانی سپاہیوں کی سلامتی کا مسئلہ باعث تشویش

اقوام متحدہ
(پی ٹی ائی )
جنوبی سوڈان میں ہندوستان کے نگران امن سپاہیوں کی سلامتی پر ہندوستان کی شدید تشویش کو ،سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے کئی ارکان کی تائید حاصل ہوئی ہے ۔سلامتی کونسل نے ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی جس میں ۔ہندوستانی سپاہیوں کو درپیش صورتحال کا راست طور پر تذکرہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستان ،اگر چہ سلامتی کونسل میں نہیں ہے ،وہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی برقرار پر \"خصوصیت کے ساتھ انداز ہوسکا \"۔دنیا کے سب سے نئے ملک جنوبی سوڈان میں سال حال تشدد میں ہندوستان کے 7سپاہی ہلاک ہوئے ۔ ہندوستان نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے اختیارات سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی ہے ۔ بالخصوص ان مشکل حالات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں ہندوستان کے ہندوستانی نگران امن سپاہی کام کر رہے ہیں اور تشدد کی روک تھام میں پیش پیش ہیں ۔ باخبر ذارئع نے بتایا کہ سلامتی کونسل نے ہندوستان کے نقاط نظر کو مناسب پایا ۔ سلامتی کونسل کے صدر فرانس کے مستقل نمائندہ وسفیر جرارڈاراوڈ نے مذکورہ خیالات کا اظہار ،جنوبی سودان کے موضوع پر سلامتی کونسل کے صدر فرانس کے اجلاسوں کے آغاز کے موقعوں پرکیا ۔ جنوبی سوڈان پر قرار داد میں اس بات کی منظور دی گئی ہے کہ جنوبی سودان میں اقوام متحدہ کے مشن میں فوجی عملہ کی تعداد کو 12500تک بڑھایا جائے ۔ ہندوستان کو اپنے موقف پر روس سے قابل قدر تائید حاصل ہوئی ۔ جنوبی سودان کے لئے اپنے سپا ہی بھیجنے والے دیگر ممالک جیسے پاکستان اور گوٹیمالا سے بھی ہندوستان کو قابل قدر تائید وصول ہوئی ۔ ہندوستان نے بتا یا کہ جنوبی سوڈان میں 2اصل نسلی گروپوں کے درمیان تشدد میں اچانک اضافہ سے خانہ جنگی پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔ اس سبب، اقوم متحدہ مشن دائرہ اختیار میں مکمل تبدیلی ہوجائے گی۔ ہندوستان نے اس بات کا نوٹ لیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں تشدد کا اصل سبب بین قبائلی یا بین نسلی تصادم ہے۔ اس صورتحال پر تشویش کا اظہار ، سلامتی کونسل کی قرارد اد کے پہلے پیرا گراف میں کیا گیا ہے۔ جنوبی سوڈان کو 2011میں سوڈان سے علیحدگی کے بعد آزادی ملی۔ گذشتہ 15دسمبر سے اس ملک میں تصادم کے واقعات علانیہ طور پر پیش آرہے ہیں۔ صدر سلواکیر کی زیر قیادت حکومت نے کہا ہے کہ سابق نائب صدر ریک ماچر کے وفادار سپاہیوں نے بغاوت کی کوشش کی ہے ۔ ماچر کو گذشتہ جولائی میں برطرف کردیا گیا تھا۔ ایک اور ذریعہ سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ، جب تک دونوں فریقین بات چیت کے ذریعہ سیاسی طور پر اور پر امن طریقہ سے اپنے اختلافات کی یکسوئی کے لیے متفق نہ ہوں، اقوام متحدہ کے نگران امن مشن کو باقی نہیں رکھا جاسکتا۔ ہندوستان نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ اس کے نگران امن سپاہیوں کو کم تعداد میں، جنوبی سوڈان کے دور دراز علاقوں اور ناقابل رسائی علاقوں میں متعین کیا گیا ہے اور ، غضبناک تشدد، کے علاقوں میں ان سپاہیوں کو سامنے رکھا گیا ہے جبکہ یہ سپاہی ، سیو یلین پناہ گزینوں کی کثیر تعداد کی حفاظت ، ان پناہ گرزینوں کے کیمپوں میں کررہے ہیں۔
UN addresses Indian concerns on South Sudan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں