اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستانی انسدادکریشن ادارہ سربراہ نے قومی ادارہ احتساب کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعدآج دوبارہ عہدہ سنبھال لیا۔ان پر6بلین روپئے پرمشتمل نیشنل انشوزنس کمپنی اسکام کیس کی تحقیقات میں رخنہ اندازی کاالزام تھا۔سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی زیرقیادت سپریم کورٹ کی3رکنی بنچ نے22نومبرکواین اے بی چیرمین قمرزماں چو ھری کے خلاف مقدمہ دائرکرنے کاحکم دیتے ہوئے ان پراین آئی سی ایل کریشن کیس کی تحقیقات میں رکاوٹیں پیداکرنے کاالزام عائدکیاتھا۔عدالت عظمی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق این اے بی صدرنشین،این آئی سی ایل کے سابق چیرمین نے ایازخان نیازی کاغیرقانونی تقررکیاتھاجبکہ وہ وزارت کامرس میں ایڈیشنل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔قمرزماں چودھری پراین آئی سی ایل اسکام کی تحقیقات میں رکاوٹیں پیداکرنے کاالزام عائدتھاکیونکہ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے صدرظفرقریشی کوعہدہ سے ہٹادیاتھا۔ظفرقریشی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں آفیسرتھے۔فیصلہ صادرہونے کے بعدوہ خانگی اسباب کی بناپرطویل رخصت پرروانہ ہوگئے تھے۔بنچ نے دستورکی ایک دفعہ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ دائرکرنے کی ہدایت دی تھی۔دفعہ،اختیارات کے بیجااستعمال سے متعلق ہے جس کے تحت دوسروں یاخودکوفائدہ پہنچانامقصودہوتاہے۔مقامی میڈیا اطلاعات کے مطابق این اے بی سربراہ کوکلین چٹ مل گئی اورانہیوں نے آج عہدہ کادوبارہ جائزہ لے لیا۔
Pak anti-corruption watchdog chief cleared in graft case
2013-12-27
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں