ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں - اوباما

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی تحدیدات نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جاریہ مذکرات اس ملک کے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کو روکنے کا ایک اچھا موقع ہے جوزائد از ایک دہے میں امریکی سلامتی کے لئے ایک چیالنج ہوگا ۔ اوباما نے کل وائٹ ہاوز کی ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ نئی تحدیدات کیلئے قانون سازی کی فی الحال ضرورت نہیں ہے ۔او بامانے کہا کہ ایران نے ایسے اقدامات کرنے سے اتفاق کیا ہے جس سے دیگر ممالک کو یہ تعین کرنے کی اجازت ہوگی کہ آیاوہ نیوکلیر ہتھیار کے قابل میٹر یل تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔صدر نے کہا کہ وہ سخت تحدیدات کی تائید کریں گے اگر ایران معاہدہ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران کے مسئلہ کے حل کا امکان ہے جواب سے زائداز ایک دہے میں امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے ایک چیالنج ہے ۔ انہوں نے کانگریس سے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی تحدیدات نافذ نہ کرے اور جاریہ سفارتکاری کو کام کرنے کا ایک موقع دے ۔ اوباما نے وائٹ ہاؤز میں کہا کہ کانگریس نے نئی پابندیاں عائد نہ کرنے اور سفارت کاروں کو ایک موقع دینے کی اپیل کی ہے ۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ اس وقت ایران سے جو بات چیت چل رہی ہے اس سے ایران کا نیو کلیر پروگرام رک جانے کا پورا امکان ہے ۔ اگر چہ امریکی سیکورٹی کے لئے یہ پروگرام ایک خطرہ ہے ،لیکن ایران ایسے اقدامات کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے جس سے دیگر ممالک یہ طے کرسکیں گے کہ ایران نیوکلیائی اسلحہ کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے یا نہیں ۔ اوباما نے کہا کہ عبوری سمجھوتہ میں بھی پہلے نیوکلیر پروگرام کو روکنا ہے ۔ حتی کہ عبوری معاہدہ میں جو ہم نے جینوا میں کیاتھا ہم نے پہلے اس کے نیو کلیر پروگرام کو روکنے پر زور دیا تھا اور چندمعاملات میں ایران کی نیو کلیر صلاحیتوں کو محدود کیا جائے ۔ تقریبا ایک دہے میں پہلی مرتبہ ہم نے دیکھا ہے کہ امریکہ کی زیر قیادت 6ممالک کے گروپ کی جانب سے ایران کے ساتھ حالیہ سمجھوتہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس ایک ڈھانچہ ہے جس پر ہم نے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی ہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ ایران کے لئے یہ ممکن ہوسکے کہ وہ ایک توثیقی انداز میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ حق حاصل کرسکے اور ہم کو تمام اعتماد دے کہ کوئی بھی پرامن نیوکلیر پروگرام جس پر وہ عمل کر رہے ہیں اس کو نیوکلیر ہتھیاروں کی تیاری کے لئے استعمال نہ کیا جائے جس سے ہم کو اور اسرائیل کے بشمول علاقہ میں ہمارے حلیفوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔
Obama Says 'No Need' For New Iran Sanctions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں