تیونیشیا
(پی ٹی آئی )
عرب انقلاب کی لو جلانے والے تیونس میں سیاسی جماعتوں کی فورم نے وزیر صنعت مہدی جمعہ کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا ہے ۔ ان کی حکومت اسلامی قیادت والی حکومت کا مقام لے گی ۔ یہاں 21سیاسی جماعتوں کے گروپ نے 50سالہ جمعہ کو عبوری حکومت کی قیادت کرنے کے لئے منتخب کیا ہے ۔ ہفتوں کی بحث کے بعد ان کا یہ انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ جمعہ کے پاس حکومت تشکیل دینے کے لئے 3ہفتہ کا وقت ہے ۔ آئندہ سال یہاں صدر کے عہدہ کا اور عام انتخابات ہونے ہیں ۔ اس کے لئے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے علی لاراید کی قیادت والی اسلامی قیادت والی حکومت نے سرکار سے ہٹنے پر اتفاق کیا ۔
Mehdi Jomaa Chosen to Become New Prime Minister of Tunisia
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں