بغداد
(رائٹر )
عراق میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 17افراد ہلاک اور 31زخمی ہوگئے ۔ ہلاک شد گان میں سے بیشتر اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پولیس اور میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ راجدھانی بغداد کے اکثریتی فرقہ والے علاقے میں کل زائرین ایک جگہ اکٹھے ہوئے تھے ۔ اسی دوران وہاں ایک کار بم دھماکہ کردیا گیا جس میں 7افراد ہلاک اور 16دیگر زخمی ہوگئے ۔ بغداد کے جنوب مشرق کے باہری علاقے میں واقع سبزی کے ایک بازار کے نزدیک سڑک کے کنارے بم دھماکے میں 3افراد ہلاک اور10دیگرزخمی ہوگئے ۔ بم دھماکے کے ایک دیگر واقعہ میں حسینیہ ضلع میں ایک ریستوراں کے اندر بم دھماکہ ہوا جس میں 2افراد ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوگئے ۔ تشدد کے دیگر واقعات میں بغداد سے 150کلو میٹر دور تک ریت میں گھات لگائے چند مسلح افراد نے فوج کی موٹر گاڑی پر حملہ کیا اور گولی مار کر 3فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔ فائرنگ کے ایک واقعہ میں بغداد کے مشرق میں واقع ایک جانچ چوکی پر تعنیات فوجیوں پر بندوق برداروں نے فائر نگ کی جس میں 2فوجی ہلاک ہوگئے ۔ کسی بھی انتہا پسند گروپ نے اب تک ان دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
Iraq Violence Claims 17
2013-12-16
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں