16/دسمبر رانچی پی۔ٹی۔آئی
صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو نے آج کہا ہے کہ وہ "دہلی میں قدم جمانے کی کوشش کرنے والے فرقہ پرست عناصر "کو بھگادیں گے ۔ لالو پرساد ،برسا منڈ اسنٹرل جیل (رانچی ) سے ضمانت پر اپنی رہائی کے چند ہی منٹ بعد جیل کے گیٹ کے قریب اخبارنویسوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ عدالت نے انہیں چارہ اسکام کیس میں خاطی قرار دیتے ہوئے 5سال جیل کی سزاسنائی ہے ۔ وہ ڈھائی ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد آج ضمانت پر رہا ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ "فرقہ پرست عناصر ، دہلی پر اپنی گرفت چاہتے ہیں ۔ (اپنی رہائی کے ساتھ ہی)میں اب ان عناصر کو بھگانے کے لئے آزاد ہوں "۔ان میں ،سیکولر قوتوں کو مستحکم کرنے سار ے ملک کا دورہ کروں گا ۔ نریندر مودی ، بی جے پی یا آر ایس ایس کے خواہاں کو پورا ہونے نہیں دیا جائے گا "۔فرقہ پرست قوتوں کے خلاف اپنی گھن گرج رکھتے ہوئے لالو پرساد نے کہا کہ "یہ فرقہ پرست عناصر ،ہستنیا پور سے بے گھر ہوجائیں گے "۔(ہستنیا پور کا حوالہ ،دیو مالا کے بموجب مہابھارت میں دیا گیا ہے )۔ صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے دعوی کیا کہ ملک کا حشر ،معلق، ہے ۔ 2014میں ہونے والے انتخابات یہ فیصلہ کریں گے کہ ،آیا بھارت پھوٹ کا شکار ہوگیا یا متحد رہے گا "۔"میں ، سیکولر ساکھ کی حامل جماعتوں کے قائدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایسا ہونے نہ دیں ۔ میں ان پر زور دیتا ہوں کہ وہ 1947کے عہد کو الٹا گمھائیں جب ملک تقسیم ہواتھا ۔ میں ، ہندوستان کو متحد بنانے ،اپنی تمام تر قوت ، سیکولر طاقتوں کے پیچھے جھونک دوں گا "۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ چارہ اسکام کیس میں خصوصی عدالت سی بی آئی کے جج پر بھارت کمار سنگھ نے گذشتہ 30ستمبر کو لالو پرسااد کو ،دیگر 44افراد کے ساتھ خاطی قرار دیا تھا ۔ عدالت نے ان تمام کو چائباسہ سرکاری خزانہ سے37.7کروڑ روپے پر فریب طریقہ سے نکالنے کا خاطی پایا تھا ۔ یہ رقم اس وقت نکالی گئی تھی جب لالو یادو ، بہار کے چیف منسٹرتھے ۔ عدالت نے 5سال کی قید کی سزا گذشتہ 3اکتوبر کو سنائی تھی اور لالو پرساد پر 25لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا تھا ۔ جھاڑکھنڈ ہائی کورٹ میں لالو پرساد کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے جس نے گذشتہ جمعہ کو، انہیں ضمانت پر رہا کرنے کے احکام جاری کردئیے ۔آئی اے این ایس کے بموجب سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو ، جواسکینڈل میں گذشتہ 76دنوں سے جیل میں تھے ، آج جیل سے باہر نکلے ۔ اس کیس میں ایک اور سابق چیف منسٹر جگناتھ مشرا ، جنتادل یورکن پارلیمنٹ جگدیش شرما کو بھی عدالت نے خاطی قرار دیا تھا ۔ لالو پرسااد کو رانچی کی مختلف سی بی آئی عدالتوں میں مزید 4چارہ اسکام مقدمات کا سامنا ہے ۔ سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد نے آج اپنے مخالفین کو وارننگ دی ہے کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میدان سیاست سے ان کا (لالو پرساد کا)صفایا کردیا جائے گا ۔ رانچی سے تقریبا 40کلو میٹر دیوری مندر کے قریب ایک اجتماع سے اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ "جب میں جیل گیا تھا تو بعض لوگوں نے خیال کیا تھا کہ میں ختم ہوگیا ہوں "۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ :"جب تک رہے گا آلو ، تب تک رہے گا لالو"
Lalu Prasad out of jail, promises “to fight communal forces”
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں