بھوپال میں تبلیغی اجتماع کا اختتام - عالمی امن کیلئے دعا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

بھوپال میں تبلیغی اجتماع کا اختتام - عالمی امن کیلئے دعا

تبلیغی جماعت کا 66واں عالمی اجتماع آج اینٹ کھیڑی کے مقام پر اختتام کو پہنچا ۔ اس موقع پر مسلمانوں کے لئے ملک میں امن وخوشحالی کے لئے اور ساری دنیا میں ہم آہنگی کے لئے اجتماعی دعاکی گئی ۔ ہندوستان اور بیرون ملک سے تقریبا 11لاکھ مسلمانوں نے اس عظیم الشان دعا کے موقع پر شرکت کی ۔ منتظمین نے بتایا کہ نظام الدین مرکز نئی دہلی کے مولانا زبیر الحسن (حضرت جی) نے دعا کی ۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکی حیات طیبہ اور افعال مبارکہ سے ظاہر ہے کہ اسلام ، تمام کے ساتھ اچھے تعلقات کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔ اس سہ روزہ اجتماع کے دوسرے دن مولانا زبیر الحسن کی زیرنگرانی تقریبا 500تقاریب نکاح کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اجتماع کے پہلے دن یعنی گذشتہ شنبہ کو چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان بھی اجتماع گاہ پہنچے ۔ اجتماع کمیٹی کے ترجمان عتیق الاسلام نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اجتماع سے خطاب کرنے والوں میں مولانا زبیرالحسن کے علاوہ دیگر ممتاز علماء مولانا احمد لاٹ ،مولانا سعد الحسن ، مولانا مستقیم ، مولانا اسمعیل، مولانا چراغ الدین ، مولانا علی قادر ، مولانا شوکت علی شامل ہیں ۔ ان علماء نے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

International Islamic Tabligh Ijtema In Bhopal ends

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں