عازمین حج کے لیے جدید ترین سہولیات پر مشتمل خصوصی شہر کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

عازمین حج کے لیے جدید ترین سہولیات پر مشتمل خصوصی شہر کی تجویز

جدہ
(ایس این بی )
حکومت سعودی عرب حج اور عمرہ کے عازمین کے لیے مدینہ معظمہ میں خصوصی شہر تعمیر کرنے کے ایک غیر معمولی پروجیکٹ پر کام کررہی ہے ۔ خاص طور مکہ معظمہ کے قریب بائے جانے والے اس شہر کے لیے جائزے کا کام پورا ہوچکا ہے ۔ حج کے وزیر بندر حجار کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کو جلد ہی خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی منظور کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ محوزہ شہر جدہ ۔ مکہ ایکسپریس وے پر صرف 10کلو میٹر کی دوری بنایا جائے گا ۔ بندر حجار کا کہنا ہے کہ 2ملین اسکوائر میٹر پر مشتمل اس شہر کی تعمیر سے مکہ میں حرم شریف پر دباؤ کو کم کیا جاسکے گا ۔ وزیر حج نے بتایا کہ مکہ کے اس خصوصی شہر میں عازمین حج کے قیام وطعام کے سلسلے میں تمام تر سہولیات سے آراستہ اس شہر میں تمام ضرورت کی تمام اشیا مہیا ہوں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس شہر کی تعمیر کے وقت تمام تر اقتصادی اور ماحولیاتی پہلوؤں کا خیال رکھا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی منظوری ملتے ہی اس پر کام شروع ہوجائے گا ۔
King Abdullah Pilgrims City in the offing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں