سعودی انٹلیجنس سربراہ کی صدر روس سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

سعودی انٹلیجنس سربراہ کی صدر روس سے ملاقات

ماسکو
(رائٹر)
سعودی رعب کے انٹلیجنس سربراہ شہزادہ بندر بن سلطان روس کے دارلحکومت ماسکو پہنچے ہیں اور وہ آج صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔اس ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیل فوری طور پر دستیاب نہیں ہوئی لیکن توقع ہے کہ اس میں شام میں جاری بحران ، جنیوا 2امن کانفرنس اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔روسی صدر اور شہزادہ بندر کے درمیان اس سے پہلے جولائی میں ملاقات ہوئی تھی اور اس میں شام میں جاری بحران کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی تھی ۔ سعودی انٹلیجنس چیف نے مبینہ طور پر صدر ولادیمیر پوٹین پر زور دیا تھا کہ وہ صدر بشارالاسد کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں ۔ سعودی عرب کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹریری جنرل ایسے وقت میں ماسکوکا دورہ کررہے ہیں جب امریکہ اور روس شام میں اقتدار کی پر امن منتقلی اور بحران کے خاتمہ کیلئے جنیوا میں 22جنوری کو منعقد ہونے والی دوسری کانفرنس کو کامیاب کرانے کیلئے کوشاں ہیں ۔
Saudi spy chief in new meeting with Putin on Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں