نواز شریف نے کشمیر کو چوتھی امکانی جنگ کا مسئلہ قرار نہیں دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

نواز شریف نے کشمیر کو چوتھی امکانی جنگ کا مسئلہ قرار نہیں دیا

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان نے آج میڈیا کی اس رپورٹ کو \"غیرصحیح\"قرار دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک نمایاں نکتہ ہے جوہندستان کے ساتھ ایک چوتھی جنگ چھیڑسکتاہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا خیال یہ ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کسی بھی مسئلہ کی یکسوئی پر امن طریقہ سے کرنی چاہئے ۔ اخبار ڈان نے نواز شریف کے حوالے سے کہاتھا کہ کشمیر ایک فلاش پوائٹ ہے اور کسی بھی وقت دو نیوکلیر طاقتوں کے درمیان ایک چوتھی جنگ کو چھیڑسکتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انھوں نے کل مظفر آباد میں پاک ۔مقبوضہ کشمیر کونسل سے اپنے مختصر خطاب کے دوران یہ ریمارکس کئے تھے ۔ شریف کے دفتر نے کہا \"وزیر اعظم پاکستان نے کبھی بھی اس طرح کے الفاظ نہیں کہے اور یہ نیوز آئٹم بے بنیاد ، غیر صحیح اور بدنیتوں پر مبنی ہے \"۔ شریف کے دفتر سے کل رات پاک مقبوضہ کشمیر کونسل سے ان کے خطاب کے بارے میں جو بیان جاری کیا گیا اس میں ہند ۔ پاک تعلقات کو نہیں چھیڑاگیا بلکہ یہ بیان مسئلہ کشمیر کے بارے میں کسی ریمارک پر مشتمل نہیں ہے ۔ کل اپنے خطاب کے دوران شریف نے کہا تھاک ہندوستان ہتھیاروں کی کی ڈور میں ملوث ہوا ہے ۔ ہمیں ہندوستان کی جانب سے اسلحہ کی ڈور میں کھینچا گیا ہے ۔ انھوں نے اس امر پر بھی اظہار اطمینان کیا کہ خط قبضہ پر صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ تنازعہ کشمیر پر شریف نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے اختیار کردہ متضاد موقف پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ۔ مظفر آباد میں کل کل جماعتی حریت قائدین کے ساتھ ایک میٹنگ میں کل شریف نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر جلد سے جلد حل کرلیا جائے ۔یہ دیرینہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہوجائے ۔ انھوں نے دعوی کیا کہ حکومت ہند بار بار اعلان کی اکہ جموں کشمیر اس کے علاقہ اٹوٹ حصہ ہے ۔ اس موضوع پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باجود معاملہ کی یکسوئی میں اس نے سنجیدگی نہیں دکھائی ۔ انھوں نے عالمی براداری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں اپنا رول ادا کرے۔
Report on Kashmir issue triggering war 'incorrect': Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں