نواز شریف پاکستان کے انتہائی دولت مند رکن پارلیمان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

نواز شریف پاکستان کے انتہائی دولت مند رکن پارلیمان

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
وزری اعظم نواز شریف ملک کے انتہائی دولتمند رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ان کی مالی حیثیت 1.43ارب روپئے ہے ،پاکستان میں منتخب نمائندگان کی مالی حیثیت ارب روپئے سے لے کر صرف کئی لاکھ روپے تک ہے ۔ بعض قانون ساز (رکن اسمبلی)تو صنعت کار بھی ہیں جو ٹکسٹائیل اور شوگر ملز کے مالک ہیں ۔معلنہ اعداد وشمار کے مطابق نواز شریف کی زرعی اراضی کی مالی حیثیت 1.43ملین روپئے ہے ۔ انہوں نے مختلف ملوں کے حصص میں 13ملینروپئے کی سرکاری کر رکھی ہے اور 7بینک کھاتوں میں ان کے 126ملین روپئے جمع ہیں ۔ ان کے پاس 3کاریں ہیں جن میں سے ایک تویوٹالینڈ کروز اور 2مرسڈ یز 1973اور1991ماڈل کی ہیں ۔وزیر اعظم نے اپنی اہلیہ کے زیورات کی مالی حیثیت1.5ملین روپے بتائی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے صدر نشین عمران خان کی مالی حیثیت مقابلتا نواز شریف سے بہت کم ہے۔ علاوہ ازیں جاریہ مالی سال کے دوران ان کے مجموعی اثاثہ جات میں 5لاکھ روپے کی کمی آئی ہے۔ ان کے اثاثہ جات کی مالی حیثیت 29.6ملین ہے۔ ان کے ڈیکلریشن کے مطابق پاکستان میں ان کی 14اراضی املاک ہیں جن میں 8ورثہ اور 2 تحفہ میں ملی ہیں۔ عمران خان ٹو یوٹا پرادو کے مالک ہیں جس کی قیمت 50لاکھ روپے ہے۔ ان کے ایک بینک کھاتہ میں 13.6ملین روپئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی اسمبلی کے آزاد رکن جمشید دستی سے سے زیادہ ، غریب رکن ہیں جن کی ماہانہ ( ایم این اے ) تنخواہ ہی سب کچھ ہے۔ گذشتہ سال بھی یہی ان کا کل اثاثہ تھا۔ ان کے بینک کھاتہ میں کچھ بھی جمع نہیں ہے۔ خیبر پختون خوا کے چیف منسٹڑ پرویز ختک نے 221ملین روپئے کے اثاثہ جات اور 13لاکھ روپئے کو ٹویوٹٓ کو رولا کارہی اپنی ملکیت بتائی ہے۔ چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف ( نواز شریف کے بھائی ) کی کل املاک 142.2ملین روپئے کی ہیں اور ان کی اہلیہ کی املاک و اثاثہ جات ان سے زیادہ ہیں۔ ڈیکلریشن کے مطابق چیف منسٹر بلوچستان ڈاکٹر عبد الملک کے پاس ایک بھی کار نہیں ہے اور142.2ملین روپئے کی مالیت کی زرعی اراضی کے مالک ہیں۔ چیف منسٹر سندھ قائم علی شاہ نے اپنی کل جائیداد کی مالی حیثیت 16.2ملین بتائی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے پاس کوئی کار نہیں ہے اور ان کی دختر کی ہونڈا سٹی ان کے زیر استعمال ہے۔
PM Sharif Pakistan's richest parliamentarian

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں